آئی پی ایس افسر اے کے چودھری پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین نامزد

نیوزڈیسک
جموں//حکومت نے آئی پی ایس افسر اے کے چودھری کو جموں کشمیر پبلک سروس کمیشن کا نیا چیئرمین مقرر کیا ہے۔مطابق جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر نے جموں کشمیر تنظم نو2019کے دفعہ93اور ایس ا3937(E) محررہ 31اکتوبر2019 کے تحت حاصل اختیارات کو بروائے کار لاتے ہوئے1991(اے جی ایم یو ٹی) کیڈر کے آئی پی ایس افسر اے کے چودھری کو پبلک سروس کمیشن کا چیئرمین مقرر کیا۔آرڈر میں بتایا گیا ہے کہ اے کے چودھری62سال کی عمر کو پہنچنے تک اس عہدے پر فائز رہیں گے،جبکہ انکی تعیناتی اسی روز سے شروع ہوگی جس دن سے وہ یہ عہدہ سنبھالین گے۔