ملک میں غریبی کی شرح میں 5 فیصد کمی شہرودیہات میں لوگ خوشحال ہورہے ہیں: نیتی آیوگ

نیوزڈیسک
نئی دہلی //نیتی آیوگ نے دعویٰ کہا ہے کہ ملک میں غریبی میں 5فیصدی کمی آئی ہے اور لوگ نہ صرف شہری علاقوں میں بلکہ دیہی علاقوں میں بھی خوشحالی کی زندگی گزار رہے ہیں ۔ نیتی آیوگ کے چیف ایگزیکٹیو افسربی وی آر سبرامنیم نے کہا ہے کہ صارفین کے اخراجات کے تازہ ترین سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں غریبی میں 5 فیصد کمی آئی ہے اور لوگ دیہی اور شہری دونوں طرح کے علاقوں میں خوشحال ہورہے ہیں۔ وائس آف انڈیا کے مطابق نیتی آیوگ کے CEO بی وی آر سبرامنیم نے کہا ہے کہ صارفین کے اخراجات کے تازہ ترین سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں غریبی میں 5 فیصد کمی آئی ہے اور لوگ دیہی اور شہری دونوں طرح کے علاقوں میں خوشحال ہورہے ہیں۔ کل نئی دلی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے سبرامنیم نے کہا کہ اِس سروے کا طویل عرصے سے انتظار تھا، جس سے گھریلو صرفے کے بارے میں بہت سی چیزوں اور اعداد و شمار کا پتہ چلا ہے۔ اِس سروے سے ملک میں غریبی کی صورتحال کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے اور غریبی کو دور کرنے کے اقدامات کی کامیابی کے میں جانکاری حاصل کی جاسکتی ہے۔ اعداد و شمار اور پروگرام پر عمل درآمد کی وزارت کے تحت نیشنل سیمپل سروے کے دفتر کی طرف سے ہفتے کو جاری کئے گئے، گھریلو اخراجات 2022-23 سے فی کس ماہانہ گھریلو اخراجات کا پتہ چلا ہے کہ یہ 2011-12 کے مقابلے 2022-23 میں دوگنا ہوگئے ہیں۔