برف و باراں کے بعد وادی کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا غیر معمولی رش

PAHALGAM, APR 28 (UNI):- Tourists enjoying sledge ride during snowfall at Chandanwari in Pahalgam on Friday.UNI PHOTO-22U

سری نگر// وادی کشمیر میں تازہ برف باری کے بعد سیاحتی مقامات خاص کر گلمرگ ، سونہ مرگ اور پہلگام میں سینکڑوں کی تعداد میں مقامی و غیر مقامی سیاح جمع ہوئے ہیں اور سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔وادی میں سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمد سے شعبہ سیاحت سے وابستہ لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس شعبے سے وابستہ لوگوں کا کہنا ہے کہ وادی کے باقی سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی ہے اور سیاحوں کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہونے سے شعبہ سیاحت کی جان مین نئی جان آگئی ہے۔ گلمرگ میں ایک ہوٹل مالک نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا بھاری رش ہے۔انہوں نے بتایا کہ تازہ برف باری کے بعد ہوٹلوں اور ٹوریسٹ ہٹوں میں نئی بکنگ کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔ہوٹل مالک نے بتایا کہ ملک بھر سے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ زوروں سے جاری ہے اور پہلے ہی یہاں کافی تعداد میں مقامی اور غیر مقامی سیاح موجود ہیں۔موصوف نے کہاکہ تازہ برف باری سے سیاحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے وہیں شعبہ سیاحت سے جڑے لوگوں کی جان میں بھی نئی جان آگئی ہے۔ادھر سیاحت سے جڑے ٹوریسٹ گائیڈوں ، ہوٹل مالکان، ریستوران والوں، شکارہ اور ہاوس بوٹ والوں کے علاوہ کشمیری دستکاری سے وابستہ افراد میں بھی اس بات پر اطمینان پایا جارہا ہے کہ وادی میں سیاح کافی تعداد میں آرہے ہیں جس سے ان کا روزگار چل رہا ہے۔بتادیں کہ محکمہ موسمیات نے 18فروری سے وادی کشمیر میں درمیانہ درجے کی برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔