فوج کی شمالی کمان کے سربراہ کا مژھل سیکٹرکا دورہ

سری نگر// فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دویدی نے ہفتے کے روز مژھل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر اگلی چوکیوں کا دورہ کرکے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہیں آپریشنل صلاحیت میں اضافے کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔دفاعی ترجمان نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دیویدی نے ہفتے کے روز مڑھل سیکٹر کا دورہ کیا اور وہاں پر فوج کے سینئر ا?فیسران کے ساتھ ایل او سی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی کو بتایا گیا کہ ایل او سی میں اگلی چوکیوں پر تعینات فوجی جوان دن رات کڑی نظر گذر رکھے ہوئے ہیں تاکہ در اندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنا جا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ ان علاقوں میں مشتبہ نقل وحمل دیکھتے ہی بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کئے جاتے ہیں۔دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحدوں پر تعینات فوجی جوانوں کو چوکس رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں تاکہ ملک دشمن عناصر کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا جا سکے۔انہوں نے مزید بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دویدی نے مڑھل سیکٹرمیں تعینات افواج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر ایل او سی پر فوج کی مستعدی ناگزیر ہے۔معلوم ہوا ہے کہ شمالی کمان کے سربراہ کے ہمراہ پولیس اور بی ایس ایف کے سینئر آفیسران بھی موجود تھے۔کور کمانڈر نے شمالی کمان کے سربراہ کو ایل او سی کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر فوج اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سرحدی ضلع کپواڑہ میں ایل او سی پرتعینات افواج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دویدی کو فوج کے سینئر آفیسران نے سرحدوں کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔فوجی کمانڈر کو مخالفین کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی۔