وادی کشمیر میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران 2 منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد بر آمد:پولیس

سری نگر//منشیات کی بیخ کنی کے لئے جنگ کو جاری رکھتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے شمالی و جنوبی کشمیر کے دو اضلاع میں الگ الگ کارروائیوں کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے۔جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفسیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس استیشن کنڈ کی ایک پارٹی نے واری پورہ میں ایک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK01M – 2080 کو روکا جس میں ایک شخص سوار تھا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران گاڑی میں اس شخص کی تحویل سے 3 کلو فکی بر آمد کیا گیا۔بیان میں مذکورہ منشیات فروش کی شناخت مشتاق احمد ہنڈرو ولد عبدالعزیز ہنڈرو ساکن بوٹ کالونی اننت ناگ کے بطور کی گئی ہے۔موصوف ترجمان نے کہا کہ اس جرم کے لئے استعمال کی جانے والی اس گاڑی کو بھی ضبط کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ شخص منشیات فروشی میں ملوث تھا اور منشیات کو فروغ دے کر نوجوانوں کو منشیات کا عادی بنا رہا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں پوکیس اسٹیشن کنڈ میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔اسی نوعیت کی ایک اور کارروائی کے دوران بارہمولہ پولیس نے بونیار علاقے میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن بونیار کی اایک پولیس پارٹی نے بونیار میں ہی ایک ناکہ کے دوران ایک شخص کو روکا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس شخص کی تحویل سے 52 گرام چرس جیسا نشہ آور مواد بر آمد کیا گیا۔بیان میں منشیات فروش کی شناخت مدثر رشید وانی ولد عبدالرشید ساکن گانٹمولہ بارہموالہ کے بطور کی گئی ہے۔موصوف ترجمان نے کہا کہ مذکورہ منشیات فروش کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن بونیارمیں بند رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس ضمن میں پولیس اسٹیشن بونیار میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ بارہمولہ پولیس نے منشیات کے خلاف وسیع پیمانے پر جنگ کو جاری رکھتے ہوئے سال 2023 کے اختتام تک این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 264 مقدمے درج کرکے464 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔یو این آئی