جموں کے گرمائی زون میں اسکولوں کی سرمائی تعطیلات میں مزید توسیع

جموں//جموں و کشمیر میں جاری سردیوں کے پیش نظر جموں کے گرمائی زون کے اسکولوں میں سرمائی تعطیلات میں مزید توسیع کی گئی ہے۔حکام کے مطابق تعطیلات کی توسیع سے متعلق حکمنامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تحت قانون کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن جموں کی طرف سے جاری حکمنامے میں کہا گیا ہے: ‘ جموں کے گرمائی زون میں آنے والے سکولوں کے لئے دفتر کے آرڈر نمبر 1354 – DSEJ آف 2023 مورخہ 18 /12 /2023 کے تحت اعلان شدہ سرمائی تعطیلات میں نا ساز گار موسمی صورتحال کے پیش نظر 6 جنوری 2024 تک مزید توسیع کی جا رہی ہے’۔انہوں نے کہا کہ سکولوں کے سربراہوں کی طرف سے اس سلسلے میں کی جانے والی کسی بھی کوتاہی کے خلاف تحت قانون کارروائی کی جائے گی۔