وزارت دفاع نے 802 کروڑ روپے کے دو خریداری معاہدوں پر دستخط کئے

نئی دہلی// وزارت دفاع نے فوجی ساز و سامان کی خریداری کے لیے نجی شعبے کی کمپنیوں جوپیٹر ویگنز لمیٹڈ اور بی ای ایم ایل لمیٹڈ کے ساتھ 802 کروڑ روپے کے دو معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔وزارت نے 697 بوگی اوپن ملٹری (بی او ایم) ویگنوں کی خریداری کے لیے جوپیٹر ویگنز لمٹیڈ کے ساتھ 473 کروڑ روپے کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں اور بی ای ایم ایل لمیٹڈ کے ساتھ 56 مکینیکل مائن فیلڈ مارکنگ ایکوئپمنٹ ( ایم ایم ایم ای) مارک II کی خریداری کے لیے 329 کروڑ روپے کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ یہ خریداری (انڈین-ا?ئی ڈی ڈی ایم) زمرہ کے تحت کی جائے گی۔ اس کے لیے یہ کمپنیاں مقامی اکائیوں سے فوجی سازوسامان اور ذیلی نظام خریدیں گی، جو خود کفیل ہندوستان کے وڑن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے دیسی مینوفیکچرنگ اور دفاعی پیداوار میں نجی شعبے کی شرکت کی حوصلہ افزائی کریں گی۔بوگی اوپن ملٹری (بی او ایم) ویگنیں، جنہیں ریسرچ ڈیزائن اینڈ اسٹینڈرڈز آرگنائزیشن (ا?ر ڈی ایس او) نے ڈیزائن کیا ہے، وہ ویگنیں ہیں جنہیں ہندوستانی فوج فوجی یونٹوں کو افرادی قوت کے لیے استعمال کرتی ہے۔ بی او ایم ویگنوں کا استعمال ہلکی گاڑیاں، آرٹلری گنز، بی ایم پی، انجینئرنگ کے آلات وغیرہ کو ان کے آپریشنل علاقوں تک پہنچانے کے لیے کیا جاتا ہے۔ یہ اہم رولنگ اسٹاک کسی بھی تنازعہ کی صورت حال کے دوران آپریشنل علاقوں میں یونٹس اور آلات کی فوری اور بیک وقت شمولیت کو یقینی بنائے گا۔یو این آئی