ڈرون سرگرمیوں، زیر زمین ٹنلوں، دہشت گردوں اور ہینڈلرز کے متعلق معلومات فراہم کرنے والوں کو انعام سے نوازا جائے گا :پولیس

سری نگر// جموں وکشمیر پولیس نے ان لوگوں کو نقد انعام سے نواز نے کا اعلان کیا ہے جو پولیس کو ٹرانس بارڈر ٹنلوں، ڈرون سرگرمیوں، منشیات، ملی ٹنٹ سرگرمیوں اور دہشت گردوں کے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لوگ ضلع کے ایس ایس پیز کے ساتھ معلومات شیر کر سکتے ہیں اور طلوع دہندہ کی شناخت کو صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔پولیس کے ایک ترجمان نے جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ٹرانس بارڈر ٹنلوں کے بارے میں اطلاع فراہم کرنے والے کو پانچ لاکھ روپیہ فراہم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ سرحدی علاقوں میں ڈرونز کی نقل وحمل کے بارے میں اطلاع دینے والے کو تین لاکھ روپیہ بطور انعام دیا جائے گا۔بین ریاستی منشیات کاکاروبار کرنے والوں کے بارے میں جانکاری دینے والوں کو دو لاکھ روپیہ جبکہ جیل میں مقید پاکستانی دہشت گردوں اور علیحدگی پسندوں کے ساتھ فون پر رابط کرنے والوں اور سرحد پار دہشت گرد ہینڈلرز یا ان کے ایجنٹوں کے ساتھ بات چیت کرنے والوں کو بھی دو لاکھ روپی انعام دیا جائے گا۔پولیس نے ان لوگوں کے بارے میں معلوم فراہم کرنے والوں کے لئے ایک لاکھ روپیہ نقد انعام کا بھی اعلان کیا جو لوگوں کو دہشت گرد صفوں میں شامل ہونے اور بندوق اٹھانے کے لئے نوجوان کو اکسانے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے میں ملوث ہونگے۔پولیس بیان کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں اطلاع دینے والوں کو دو لاکھ اور آپریشن کامیابی سے ہمکنارہونے کے بعد 12.50لاکھ روپیہ بطور انعام دیا جائے گا۔ انکاونٹر کے دوران اگر کسی دہشت گرد کو زندہ پکڑا جاتا ہے تو اس صورت میں بھی انعام ملے گا۔ دہشت گرد کٹیگری کو تین ذمروں اے ، بی اور سی میں رکھا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مساجد ، مدارس ، اسکولوں اور کالجوں میں طلبا کو دہشت گرد صفوں میں شامل ہونے یا بندوق اٹھانے کی ترغیب دے رہے ہیں یا اکسا رہے ہیں ، اورتفتیش کے دوران اگر اس بات کی تصدیق ہوئی تو اس طرح کی جانکاری فراہم کرنے والوں کو ایک لاکھ انعام ملے گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لوگ ضلع کے ایس ایس پیز کے ساتھ معلومات شیر کر سکتے ہیں اور جانکاری فراہم کرنے والے کی شناخت کو صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔دریں اثنا ذرائع نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں سرگرم ملی ٹینٹوں ، ان کے سہولیت کاروں، اعانت کاروں اور پردے کے پیچھے کام کرنے والے افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کی خاطر جموں وکشمیر پولیس نے مختلف ذمروں کے تحت انعامات کا اعلان کیا۔ اس طرح کے اقدام کا مقصد جموں وکشمیر میں ملی ٹینسی کو پوری طرح سے ختم کرنا مقصود ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پونچھ میں حالیہ دہشت گرد حملے کے بعد مرکزی حکومت نے جموں وکشمیر انتظامیہ اور سیکورٹی ایجنسیوں کو سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کرنے کی ہدایت دی ہے جبکہ ہیومن انٹیلی جنس کو پوری طرح سے بروئے کار لانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔