رام کی نگری کی شان بڑھا گئے:وزیراعظم مودی

اجودھیا// وزیر اعظم نریندر مودی نے اترپردیش کے ضلع اجودھیا میں معروف بہ رام نگری کی رونق آج کئی گنا بڑھا گئے۔مودی اپنے خصوصی طیارے سے ہفتہ کی صبح اجودھیا کے نو تعمیر شدہ مہارشی والمیکی بین الاقوامی ائیر پورٹ پر پہنچے اور وہاں سے اجودھیا کے دھرم پتھ اور رام پتھ پر روڈ شو میں شامل ہوئے۔ اجودھیا آمدر پر مودی کا سادھو سنتوں نے روایتی انداز میں شاندار استقبال کیا۔ روڈ شو کے دوران ہزاروں اجودھیا مکین نے وزیر اعظم کا پھولوں کی بارش کر کے استقبال کیا۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، نائب وزیر اعلی کیشو پورساد موریہ اور برجیش پاٹھک، مرکزی وزیر ریل اشونی ویشنو اور ریاستی حکومت کے متعدد وزراء￿ و اعلی افسران بھی وزیر اعظم کے ساتھ موجود تھے۔وزیر اعظم اجودھیا دھام اسٹیشن پہنچے جہاں انہوں نے اجودھیا دھام ریلوے اسٹیشن اور نو تعمیر شدہ مہارشی والمیکی بین الاقوامی ائیر پورٹ کا افتتاح کرنے کے ساتھ ہی اجودھیا۔ دہلی وندے بھارت اور دہلی دربھنگہ امرت بھارت ایکسپریس ٹرینوں کا افتتاح اور شہری ترقیات و تزئین کاری کی تقریبا 15 ہزار 700 کروڑ روپئے کے متعدد پروجکٹوں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھا۔ ان میں اجودھیا اور اس کے آس پاس کے علاقوں کی ترقی کے لئے تقریبا 11 ہزار 100کروڑ روپئے کے پروجکٹ اور پورے اترپردیش میں متعدد پروجکٹوں سے متعلق تقریبا 4600 کروڑ روپئے کے پروجکٹ شامل ہیں۔اجودھیا میں شری رام جنم بھومی مندی کی تعمیر کا پہلا مرحلہ تقریبا پورا ہونے والا ہے۔ اور سوریہ نارائن کے اترائین ہوتے ہی رام لاال کے نئے وگرہ کی جنم بھومی کے گربھ گرہ میں قیام کا انوشٹھان شروع ہوگا۔ اور بدست وزیر اعظم 22 جنوری کو رام للا کے نئے وگرہ کی پران پرتشٹھا ہوگی۔وزیر اعظم کے پیش نظر اجودھیا میں جدید عالمی سطح کی بنیادی ڈھانچے کا فروغ کرنا، کنکٹی وٹی میں بہتری کرنا اور شہر کے مستحکم تاریخ اور وراثت کے مطابق شہری سہولیات کو دوبارہ بحال کرنا ہے۔یو این آئی