دیرہ گلی جنگل میں تلاشی آپریشن گیارویں روز میں داخل گاڑیوں کی آمدورفت بحال ،لوگوں میں خوف برقرار

امیر الدین زرگر
سرنکوٹ// ڈیرہ گلی میں سرچ آپریشن گیارہویں روز بھی جاری رہا ۔ اس دوران گیارہ دن بعد گاڑیوں کو بفلیاز تھنہ منڈی سڑک پر چلنے کی اجازت دے دی گئی ہے البتہ لوگوں میں ابھی بھی ڈر اور دہشت برقرار ہے ۔21 دسمبر کے روز ڈیرہ گلی کے جنگل میں حملہ اوروں کی طرف سے دو فوجی گاڑیوں پر گھاٹ لگا کر حملہ کیا گیا تھا جس میں پانچ فوجی اہلکار شہید اور دیگر دو جوان زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد بفلیاز تھنہ منڈی سڑک پر گاڑیوں کی آمدورفت کو بند کیا گیا تھا ۔حملہ آوروں کا پتہ نہیں چل سکا کہ وہ ابھی بھی اسی جنگل چھپے بیٹھے ہیں یا پھر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔سیکورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن کو مسلسل جاری رہا گیا ہے ۔