سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر رامسو میں سڑک ڈھہ جانے سے ٹریفک بند

سری نگر// وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر رامسو میں سڑک کا ایک حصہ ڈھہ جانے کے نتیجے میں ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی ہے۔ٹریفک حکام نے بتایا کہ ہنگی رامسو میں سڑک کے ایک حصے کو نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر دو طرفہ ٹریفک کی نقل وحمل روک دی گئی ہے۔انہوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ قومی شاہراہ پر سفر کرنے کے لئے ٹریفک کنٹرول یونٹوں کے ساتھ رابطہ کریں۔ادھر زوجیلا پر تازہ برف باری کے نتیجے میں سری نگر – لیہہ شاہراہ پر ہفتے سے ٹریفک بند ہے۔تاہم جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک جاری ہے۔