پونچھ کے سرنکوٹ میں آرمڈ پولیس کیمپ کے احاطے میں پر اسرار دھماکہ

جموں// جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں دوران شب آرمڈ پولیس کیمپ کے احاطے میں پر اسرار دھماکہ ہوا تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں آرمڈ پولیس کیمپ کے احاطے میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک پر اسرار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں وہاں موجود کچھ گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں تحقیقات کی جا