پنشن کی بحالی اور پنشن رقم میں اضافہ کیاجائے:منجیت سنگھ بجلی سپلائی میں ناکام رہنے پر جے پی ڈی سی ایل کو جوابدہ بنانے کا مطالبہ

جموں://اپنی پارٹی صوبائی صدر جموں اور سابقہ کابینہ وزیر سردار منجیت سنگھ نے مطالبہ کیا ہے کہ عمر رسیدہ /بیوہ اور معذورپنشن بحال کی جائے اور پنشنروں کے حق میں پنشن رقم بڑھائی جائے۔پارٹی صدر دفتر گاندھی نگر میں ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ وزیر نے کہاکہ انتظامیہ نے پنشن روک دی ہے اور لوازمات کے نام پر پنشنروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔موصولہ پریس ریلیز کے مطابق اس میٹنگ کا اہتمام اپنی پارٹی خواتین ونگ ورکر نیلم گپتا نے کیاتھا۔ انہوں نے کہاکہ کم سے کم لوازمات کے ساتھ ضیف العمر، معذور اور بیوہ پنشن کو بحال کیاجانا چاہئے تاکہ پنشنر زحکومت کی اسکیموں کا فائید ہ اْٹھاسکیں۔انہوں نے پنشن میں اضافے کی بھی مانگ کی۔ انہوں نے کہا’’اگر اپنی پارٹی نے نے اگلی حکومت بنائی تو وہ بیوہ/معذور اور عمر رسیدہ افراد کی پنشن بڑھانے کی وعدہ بند ہے‘‘۔ انہوں نے سمار ٹ میٹروں کی تنصیب کے باوجود جموں میں غیراعلانیہ بجلی کٹوتی اور پینے کے صاف پانی کی عدم سپلائی پر تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیاکہ چوبیس گھنٹے بجلی وپانی کی سپلائی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہاکہ بجلی صارفین لگاتار اضافی بجلی کرایہ ادا کر رہے ہیں لیکن اْنہیں مناسب سپلائی نہیں مل رہی۔ انہوں نے کہاکہ بجلی صارفین کو ہراساں نہ کیاجائے اور جے پی ڈی سی ایل کو جوابدہ بنایاجائے جوکہ چوبیس گھنٹے بجلی سپلائی یقینی بنانے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے لگتا ہے کہ زمینی حقائق سے جے پی ڈی سی ایل نے لیفٹیننٹ گورنر کو گمراہ کیا ہے۔عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ اعلیٰ حکام کو زمینی حقیقت نہیں بتائی جارہی۔اس میٹنگ میں ایس سی ونگ ریاستی صدر بودھ راج بھگت، صوبائی صدر جموں یوتھ ونگ وپل بالی، صوبائی صدر لیگل سیل جموں وکرم راٹھور، صوبائی صدر خواتین ونگ پونیت کور، ضلع صدر جموں خواتین ونگ ریتو پنڈیتہ، صوبائی سیکریٹری خواتین ونگ شکہا بھاردواج، صوبائی سیکریٹری خواتین ونگ شیتل راجپوت، سویتہ کماری، صوبائی جنرل سیکریٹری ٹرانسپورٹ یونین دویندر سنگھ گِل وغیرہ بھی موجود تھے۔