’لڑائی حماس نے شروع کی، ختم ہم کریں گے‘، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا بیان

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ جاری ہے۔ اس جنگ کے دوران تقریباً 1300 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ ہزاروں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اسی درمیان اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے حماس کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے اس جنگ کو شروع نہیں کیا، لیکن ختم ہم کریں گے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے ایک خطاب کے دوران کہا کہ ’’اسرائیل کو جنگ کا سامنا ہے۔ ہم یہ جنگ نہیں چاہتے تھے۔ اسے انتہائی ظالمانہ طریقے سے شروع کیا گیا۔ حالانکہ اسرائیل نے اس جنگ کو شروع نہیں کیا، لیکن اسرائیل اسے ختم کر دے گا۔‘‘ وزیر اعظم نیتن یاہو نے حماس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انھیں اس کی قیمت ادا کرنی پڑے گی اور اسے طویل مدت تک یاد رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : مہاراشٹر میں ضمنی انتخابات کیوں نہیں؟ آدتیہ ٹھاکرے کا الیکشن کمیشن سے سوال

نیتن یاہو نے یرغمال بنائے گئے لوگوں کی بدتر حالت پر بولتے ہوئے کہا کہ حماس نے بے قصور اسرائیلیوں کے خلاف جو بربریت والے حملے کیے، یہ حیرت انگیز ہیں۔ ان کا گھروں میں گھس کر کنبوں کو مارنا، تہوار میں سینکڑوں کی تعداد میں نوجوانوں کا قتل کرنا، بچوں اور بزرگوں کا اغوا کرنا، یہ سب بربریت ہے۔