کشمیرمیں 80فیصد کم بارشیں ریکارڈ

 

اُڑان نیوز نیٹ ورک
سری نگر// موسم خشک ،انتہائی گرم اور مرطوب رہنے کے بیچ ”ماہ اگست کے دوران کشمیرمیں 80فیصد کم بارشیں “ریکارڈکی گئیں۔  سری نگرمیں قائم ہندستانی محکمہ موسمیات کے علاقائی مرکز میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد وشمارمیں بتایاگیاکہ رواں سال ماہ اگست کے دوران کشمیرمیں مجموعی طور پر 80فیصد کم بارشیں ریکارڈکی گئیں۔انہوںنے کہاکہ سری نگر ضلع میں اگست2023کے دوران کل9.2ملی میٹر بارش ہوئی ،جواگست1998میں ہوئی 8.8ملی میٹر بارش سے محض0.4ملی میٹر زیادہ ہے جبکہ سری نگرضلع میں 1987میں کل 2.7ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی ۔ڈاکٹر مختار کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں سال ماہ اگست کے31دنوںکے دوران سری نگرضلع میں معمول سے86فیصد کم بارش ہوئی ۔انہوںنے مزید کہاکہ اگست2023کے دوران سری نگرمیں 24گھنٹوںکے دوران 5.2سے لیکر15ملی میٹر تک بارش ہوئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کپوارہ ضلع میں اگست2023کے دوران کل18.1ملی میٹر بارش ہوئی ،جواگست2009میں ہوئی 13.9ملی میٹر بارش سے زیادہ ہے جبکہ کپوارہ ضلع میں2009میں کل 13.9ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی ۔ڈاکٹر مختار کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں سال ماہ اگست کے31دنوںکے دوران کپوارہ ضلع میں معمول سے80فیصد کم بارش ہوئی ۔انہوںنے مزید کہاکہ اگست2023کے دوران سری نگرمیں 24گھنٹوںکے دوران 8.2سے لیکر03ملی میٹر تک بارش ہوئی ۔جاری اعدادوشمار کے مطابق ضلع بارہمولہ کے سیاحتی مقام گلمرگ میں اگست2023کے دوران کل36.7ملی میٹر بارش ہوئی ،جواگست2009میں ہوئی 17.4ملی میٹر بارش سے زیادہ ہے جبکہ گلمرگ میں2009میں کل 17.4ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی ۔ڈاکٹر مختار کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں سال ماہ اگست کے31دنوںکے دوران گلمرگ میں معمول سے83فیصد کم بارش ہوئی ۔انہوںنے مزید کہاکہ اگست2023کے دوران سری نگرمیں 24گھنٹوںکے دوران 15.2سے لیکر03ملی میٹر تک بارش ہوئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق اننت ناگ ضلع کے کوکرناگ علاقے میں اگست2023کے دوران کل24.1ملی میٹر بارش ہوئی ،جواگست1998میں ہوئی22.5ملی میٹر بارش سے کم ہے جبکہ کوکرناگ علاقے میں 1987میں کل 24.1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی ۔ڈاکٹر مختار کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں سال ماہ اگست کے31دنوںکے دوران کوکرناگ علاقے میں معمول سے77فیصد کم بارش ہوئی ۔انہوںنے مزید کہاکہ اگست2023کے دوران سری نگرمیں 24گھنٹوںکے دوران 5.8سے لیکر28ملی میٹر تک بارش ہوئی ۔جاری اعدادوشمار کے مطابق اننت ناگ ضلع کے سیاحتی مقام پہلگام میں اگست2023کے دوران کل35.9ملی میٹر بارش ہوئی ،جواگست1987میں ہوئی 31.3ملی میٹر بارش سے زیادہ ہے جبکہ پہلگام میں1987میں کل31.3ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی ۔ڈاکٹر مختار کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں سال ماہ اگست کے31دنوںکے دوران پہلگام میں معمول سے73فیصد کم بارش ہوئی ۔انہوںنے مزید کہاکہ اگست2023کے دوران سری نگرمیں 24گھنٹوںکے دوران 11.4سے لیکر15ملی میٹر تک بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسم خشک ،گرم اور مرطوب رہنے کے بیچ ”ماہ اگست کے دوران کشمیروادی میں مجموعی طور پر 80فیصد کم بارشیں “ریکارڈکی گئیں۔