سرنکوٹ میں والی بال ٹورنامنٹ کا اہتمام

 

اُڑان نیوز نیٹ ورک

سرنکوٹ+راجوری//بھارتیہ فوج نے 19سال سے کم عمر کے نوجوانوں کے لئے والی بال ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا جس میں سرنکوٹ اور مضافاتی علاقہ جات کے نوجوانوں نے حصہ لیا۔ 29اگست 2023کو قومی یوم ِ کھیل کے دن ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوا۔ فائنل مقابلہ گورنمنٹ ہائر اسکینڈری اسکول سرنکوٹ اور گورنمنٹ ہائر اسکینڈری اسکول لسانہ کے درمیان کھیلاگیا جس میں اسکول ٹیم نے جیت درج کی۔ ٹورنامنٹ میں کل 16ٹیموں نے حصہ لیا۔ اختتامی تقریب میں پہلے اور دوسرے نمبر پر رہی ٹیم کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کو بھی اعلیحدہ سے انعام دیاگیا۔ دریں اثناءفوج نے راجوری میں قومی کھیل دن منایا۔ اس میں نوجوانوں کو جسمانی طور تندرست رہنے کے لئے کھیل کود میں حصہ لینے کی تاکید کی گئی۔