کٹرہ بانہال ریلوئے لائن پر رواں سال کے آخر تک کام کی تکمیل متوقع لمبی ترین ٹنل پر کام شد و مد سے جاری

نیوزڈیسک
ریاسی//کشمیر وادی کو ریل سروس کے ذریعے ملک کے دیگر حصوں سے جوڑنے کیلئے شمالی ریلوئے کی کوششیںجار ی ہے ۔کٹرہ بانہال ریلوئے لائن پر کام سال رواں کے آخر تک مکمل ہونے کے بعد واد ی کو جموں سے مکمل طو رپر جوڑ دیا جائیگا ۔ شمالی ریلوے کے جنرل منیجر شوبھن چودھری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی ریلوے کٹرا اور بانہال کے درمیان 111 کلومیٹر طویل ریل لائن پر کام دسمبر 2023 تک مکمل کر لے گی۔انہوں نے کہا کہ ریلوئے ٹرک پر کام شدو مد سے جاری ہے اور اس کوشش میں ہے کہ سال رواں کے ماہ نومبر اورو دسمبر میں مکمل طو رپر اس ریل لائن کو مکمل کرکے کشمیر کو ریل سروس کے ذریعے جموں سے جوڑ دیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ کٹرا سے بانہال تک ریلوئے لائن کے دوران دو بڑی ریل سرنگوں کی تعمیر انتہائی چیلنج والا کام تھا اور وہاں ابھی 200 میٹر کی کھدائی کا کام زیر التوا ہے، تاہم اسے جلد مکمل کر لیا جائے گا۔جنرل منیجر نے کہا کہ شمالی ریلوئے ا س بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہا ہے کہ کام تیزی سے ہو تاکہ اس کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس ریلوئے ٹریک پر صرف دو سرنگوں کا کام باقی ہے اور موسمی صورتحال کے باعث کام کی رفتار میں کبھی رکارٹ پیدا ہوتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف پیرا میٹروں کو مد نظر رکھتے ہوئے کام کی رفتار بھی بڑھا دی گئی ہے اور ماہ نومبر یا دسمبر میں اس پر کام کو مکمل کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس ریلوئیے ٹرک پر ملک کی سب سے لمبی ٹنل ہے جس میں بھی کام جاری ہے اور بس کام کا کچھ حصہ باقی ہے جو مکمل کر لیا جائے گا ۔