1036 کنال سرکاری اراضی بازیاب کرائی را م بن انتظامیہ نیغیر قانونی تعمیرات مسمار کر دی گئیں

رام بن // ضلع انتظامیہ رام بن نے ضلع میں تجاوزات کے خلاف مہم جاری رکھی اور ضلع کی مختلف تحصیلوں میں 1036 کنال سے زائد سرکاری اراضی بازیاب کرائی۔ریونیو افسران کی زیر قیادت مشترکہ انسداد تجاوزات مہم میں، انہوں نے تحصیل رامبن میں 176 کنال سرکاری اراضی واگزار کرانے کے علاوہ غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا۔اسی طرح ایک مشترکہ انسداد تجاوزات مہم کے دوران انفورسمنٹ ٹیم نے تحصیل راج گڑھ میں 464 کنال سرکاری اراضی بازیاب کرالی۔ محکمہ ریونیو کے مطابق، رامبن میں مشترکہ انسداد تجاوزات مہم کے دوران ریونیو، پولیس اور دیگر متعلقہ افسران اور اہلکاروں کی ٹیموں نے ریاستی اراضی پر تعمیر شدہ غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنے کے علاوہ رامسو ،پوگل-پارستان (اکھرال) میں 210 کنال، بانہال میں 142 کنال اور بٹوٹ میں 14 کنال ،میں 28 کنال سمیت کروڑوں مالیت کی 1036 کنال سرکاری اراضی بازیاب کرا لی۔ دریں اثنا، ڈپٹی کمشنر رامبن نے ریونیو افسران اور ٹیم کے دیگر ارکان سے کہا کہ وہ ریاستی اراضی کو تجاوزات سے خالی کر دیں۔