توپ شیرخانیاں میں 12.81کروڑ روپے کی لاگت سے روزگار کمپلیکس عوام کو وقف

اُڑان نیوز
جموں//کمشنر سیکرٹری لبیر اینڈ ایمپلائمنٹ سریتا چوہان نے کل یہاں توپ شیر خانیاں میں نئے تعمیر شدہ ایمپلائمنٹ کمپلیکس کا اِفتتاح کیا ۔عمارت کی تعمیر پر تخمینہ 12.81کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے ۔منصوبے پر کام 2019-20ء میں شروع کیا گیا تھا۔اِس عمارت میں ڈائریکٹوریٹ آف ایمپلائمنٹ ، جوائنٹ ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ جموں ڈویژن، ڈپٹی ڈائریکٹر ، ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کائونسلنگ سینٹر ، جموںاینڈ ایس سی ، ایس ٹی کونسلنگ ایںڈ گائیڈنس سینٹر، جی او آئی کی رہائش ہوگی جو آج تک کچھ کرائے کی عمارتوں میں کام کر رہے تھے۔ عمارت میں کچھ اہم خصوصیات ہیں جس میں تہہ خانہ میں پارکنگ سہولیت ، جسمانی طور خاص اَفراد کے لئے علاحدہ داخلہ او رکونسلنگ ہال شامل بھی ہیں۔یہ سہولیت محکمہ کے اَفسران کو رجسٹریشن کو یقینی بنانے اور روزگار کے متلاشیوں کے لئے کیرئیر کائونسلنگ سیشنوں کا باقاعدگی سے اِنعقاد کرنے کے قابل بنائے گی۔اِس کے علاوہ یہ نوجوانوں کے بہترین مفاد کے لئے مختلف کمپنیوں اور اَنٹرپرینیوروں کے ساتھ مل کر جاب میلے کے اِنعقاد میں سہولیت فراہم کرے گا۔اِس موقعہ پر اِس بات پر روشنی ڈالی گی کہ محکمہ نے اَپنی ویب سائٹ jakemp.nic.inبنائی ہے جسے این سی ایس پورٹل کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے ۔اِس کے علاوہ کمشنر سیکرٹری کو یہ بھی بتایا گیا کہ محکمہ نے اَب تک 24,596 روزگارکے متلاشیوں کی آن لائن رجسٹریشن کی ہے ، 1,637 کیرئیر کونسلنگ سیشن کا اِنعقاد کیا ہے جس میں 87,457 اُمید واروں کا احاطہ کیا گیا ہے۔محکمہ نے تمام اَضلاع میں 53 جاب میلے بھی منعقد کئے ہیںجس سے 846نوجوانوں کے روزگار کو یقینی بنایا گیا ہے اور نجی شعبے میں روزگارکے لئے زائد اَز4,698نوجوانوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔کمشنر سیکرٹری موصوفہ نے اِفتتاح کے دوران جاری کونسلنگ سیشن میں حصہ لینے والے طلباء کے ساتھ بھی اِستفساری گفتگو کی ۔دورانِ بات چیت اُنہوں نے موجودہ مارکیٹ منظرنامے کے مطابق درکار مختلف مہارتوں کے سیٹوں پر روشنی ڈالی اور کیریئر کے بہترین اختیارات کے انتخاب کے لیے تجاویز بھی دیں۔تقریب میں ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ جموں وکشمیر نثار احمد وانی ، چیف اِنجینئر آر اینڈ بی جموں ، محکمہ روزگار اور آر اینڈ بی کے سینئر اَفسران او راَفسران نے شرکت کی۔