کشتواڑمیں پولیس ٹریفک نظام کے بگڑے نظام کے سدھارکیلئے کوشاں قواعدکی خلاف ورزی کی پاداش میں ڈرائیوروں کے چالان کاٹے

ذوالفقارعلی
کشتواڑ//کشتواڑ میں بڑھتی ٹریفک سے آئے دن لگنے والے جام راہ گیروں کیلئے مشکل کا سبب بناہوا ہے ۔کشتواڑ کے تاجروں کو بھی ان جاموں سے کئی قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔جام لگنے کی بڑی وجہ ہے کشتواڑ میں میں دکانوں کے سامنے گاڑیاں پارک کرنا اب معمول بن گیا ہے اور گاڑیوں کا جام تمنے کانام نہیں رہے رہا ہے۔ اس سلسلے میں کشتواڑ پولیس نے اپنا رول ادا کیا اور ٹریفک کے بگڑتے نظام کو سدھارلایا جارہا ہے۔ ضلع پولیس کشتواڑ کی جانب سے ٹریفک رول کے خلاف وارزی کر نے والوں کو چالان بھی کئے گئے کشتواڑ تھانہ پولیس ایس ایچ او عابد بخاری نے اپنی ٹیم کو متحریک کیا ہے کشتواڑ میں مختلف جگہوں پر ٹر یفک حکام کی جانب سے ناکے لگا کر قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے چالان کئے گئے ۔کشتواڑ قبصہ و مضافات علاقوں میں تیز رفتار سے چلنے والے گاڑیوں کے خلاف قانونی طور پر کاروائی کی جارہی ہے ضلع میں دن بہ دن ڈرائیوروںاور بائک چلانے والوں کی تیزرفتار اور قانون کی خلاف ورزی بڑھتی جارہی تھی اس کو منتظر رکھتے ہوئیکشتواڑ شہر کے ڈاکبنگلہ کے قریب ناکہ ناکہ لگاکر موٹر سیکل کے ساتھ دیگر بڑی گاڑیاںکو آور لوڈ نگ کیلئے چالان کیا شہر کے مختلف جگہوں پر پولیس کے نوجوانوں کو تعینات کیا ہے تاکہ شہر میں ٹریفک کے بگڑتے نظام کو عوام سے تعاون مانگا تاکہ شہر میں ٹریفک کے بڑھتے نظام میں کمی لائی جائی اور شہر میں نجی گاڑیوں کے پارکنگ بنائی گئی ہے پولیس حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی نجی گاڑیاں پاریکنگ میں لگائے تاکہ عوام کو چلنے میں راحت مل جائے جبکہ اُڑان سے بات کر تے ہوئے مقامی لوگوں نے کہا کہ بس سینڈ سے لیکر کولید چوک تک ٹریفک میں سدھار آیا ہے ایک طرف جہاں جام لگنے سے عوام کو چلنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ تا تھا اسی کو منتظر رکھتے ہوئے کشتواڑ پولیس کے ساتھ ساتھ محکمہ ٹریفک کے آفسران سمیت پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی کو سراانجام دے رہی ہیں تاکہ عوام کو راحت مل جائے جبکہ مین سڑک پر شیرکشمیرمیموریل ہسپتال اورپولیس سٹیشن و کورٹ کمپلس تحصیل آفس کا دفتربھی ہے جہاں زیادہ تر جام لگا رہتاہے عوام نے ضلع کے ایس ایس پی سے ذاتی مداخلت کی اپیل کی ہے وہ خو د نگرانی کریں تاکہ ٹریفک نظام میں بہتری ہوسکے ۔