پنچائت دھڑا کے لوگوں نے بیت الخلاء کی تعمیر میں غیر معیاری میٹریل استعمال ہونے کے خلاف احتجاج کیا

محمد اصغر بٹ
ڈوڈہ//ضلع ڈوڈہ کے بلاک گھٹ کی پنچائت دھڑا کے لوگوں نے پیر کے روز ضلع ہیڈکواٹر ڈوڈہ میں آکر بلاک گھٹ کے آفسران کے خلاف پْر امن احتجاج کیا۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دیہی ترقی بلاک گھٹ کی طرف سے دھڑا اے پنچائت میں جامع مسجد میں کپیکس فنڈز میں بیت الخلاء کی تعمیر کو منظوری ملی تھی اور ٹھیکیدار نے وہاں پر کام شروع کیا لیکن ٹھیکیدار نے وہاں پر ناقص مٹیریل کا استعمال کیا۔اُنہوں نے الزام عائد کہ بلاک گھٹ کے آفیسر ٹھیکیدار سے ملے ہوئے ہے اور کام کو ضوابط کے خلاف انجام دیا گیا لوگوں نے مانگ کی ہے ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی ہونی چائیے۔دریں اثناء لوگوں نے اسسٹنٹ کمشنر ڈیویلپمنٹ ڈوڈہ فْلیل سنگھ سے ملاقات کی اور اس حوالے سے اْن کو آگاہ کیا۔اے سی ڈی نے لوگوں کو یقین دلایا کہ جو بی کام کیا گیا ہے اْس کی مکمل طور جانچ کی جائے گی،اْس کے بعد کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔