متر کال کا بجٹ: راہل گاندھی

نئی دہلی //مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے بدھ کے روز بجٹ 2023 پیش کیا جس پر اپوزیشن لیڈران لگاتار تنقید کر رہے ہیں۔ عام انتخاب سے قبل یہ موجودہ حکومت کا آخری مکمل بجٹ ہے۔ ایک طرف جہاں بجٹ کو برسراقتدار طبقہ ’امرت کال کی مضبوط بنیاد رکھنے والا‘ بتایا ہے، تو وہیں دوسری طرف کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اسے ’متر کال کا بجٹ‘ قرار دیتے ہوئے مودی حکومت پر شدید حملہ کیا ہے۔راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے ’’متر کال بجٹ میں… نہ تو ملازمتیں پیدا کرنے کے لیے کوئی ویڑن ہے اور نہ ہی مہنگائی سے نمٹنے کا کوئی منصوبہ ہے۔ نابرابری کو دور کرنے کا کوئی ارادہ بھی بجٹ میں نہیں ہے۔‘‘راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ 1 فیصد سب سے امیر 40 فیصد ملکیت کے مالک ہیں، 50 سب سے غریب 64 فیصد جی ایس ٹی کی ادائیگی کرتے ہیں، 42 فیصد نوجوان بے روزگار ہیں… پھر بھی پی ایم کو پروا نہیں ہے۔ یہ بجٹ ثابت کرتا ہے کہ ہندوستان کے مستقبل کی تعمیر کے لیے حکومت کے پاس کوئی خاکہ نہیں ہے۔