سٹیٹ بوکسنگ چمپئن شپ میں پونچھ کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی
پونچھ میں بوکسنگ رنگ قائم کرنے کا مطالبہ
جے بی سنگھ
پونچھ//حالیہ سٹیٹ بوکسنگ چمپئن شِپ میں پونچھ کے پہلوانوںنے بھی شرکت کی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پونچھ کے بچوں نے 9 گولڈ میڈل ،5 سلور اور 2 برونز حاصل کئے۔ فرحانہ ریاض،محمد ظہیر ،سوہل خان، محمد مننان،ابھے رینا اور انیشا بھٹی نے بتایاکہ ”کوچ مشتاق احمد ہمیں کافی محنت سے سکھاتے ہیں مگر یہاں بوکسنگ رنگ نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں کافی پریشانی آتی ،ہم یہاں زمین پر کھیلتے ہیں مگریہی میچ باہر جا کر ہمیں رِنگ پر کھیلنا پڑتا ہے اس لئے ہماری گزارش ہے ایل جی سے اور ڈپٹی کمشنر سے کہ ہمیںرنگ دی جائے۔ مشتاق احمد بوکسنگ کوچ نے کہا کہ مجھے یہاں 18 سال ہو گئے ان۔بچوں کو سکھاتے ہوئے مگر رنگ کا شِڈ بنا تھا آج تک یہاں رنگ نہ بن سکی جو ہماری بد نصیبی ہے یہاں بچے زمین پر کھیلنے کے بعد جب رِنگ پر مقابلے میں اترتے ہیں تو وہ ذہنی طور پر وہاں کھیلنے کیلئے تیار نہیں ہوتے جس کا اثر انکی کارکردگی پر پڑتا ہے۔