صوبہ جموں کی ادبی و ثقافتی تنظیموں کا اجلاس الحاج محمد اسحاق زرگر کی وفات پر اظہارِدکھ و تعزیت

بھدرواہ//صوبہ جموں کی ادبی و ثقافتی تنظیموں کا ایک آن لائن اجلاس کاشُر مرکزی ادبی فورم کے صدر بشیر بھدرواہی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں وادی چناب کے پہلے پبلشر ، ادبی و ثقافتی اور سماجی کارکن الحاج محمد اسحاق زرگر سکنہ ڈوڈہ کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر رسا جاودانی میموریل لٹریری سوسائٹی کے صدر پروفیسر شہاب عنائت ملک ، جموں و کشمیر اُردوفورم کے صدر اشیر کشتواڑ، قلم کے صدر برج ناتھ بے تاب، کاشر ادبی مرکز کے روح رواں منشور بانہالی ، پیر پنچال ادبی فورم کے صدر ظاہر بانہالی کے علاوہ ممتاز افسانہ نگار خالد حسین ، رند بھدرواہی، رحمت علی رحمت، بشیر راتھر، جانے مانے شاہر سجاد پونچھی وغیرہ موجود تھے، اجلاس میں موجود تمام لوگوں نے مرحوم اسحاق زرگر کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اسی دوران اُنہوں نے کہا کہ مرحوم اسحاق زرگر جموں و کشمیر محکمہ لائبریز میں ملازمت کر رہے تھے۔ ایک سرکاری ملازم ہوتے ہوئے بھی وہ وادی چناب کے پہلے پبلشر تھے، جنہوں ے 1988میں یاسر گولڈن پبلشنگ ہائوس دوڈہ قائم کر کے لگ بھگ ایک سو اکتالیس کتابیں شائع کی ہیں۔