پونچھ میں حاملہ خاتون کی موت، تحقیقات کا مطالبہ

ایمبولنس کی عدم دستیابی |
پونچھ میں حاملہ خاتون کی موت، تحقیقات کا مطالبہ
نیوز ڈیسک
جموں//جموں وکشمیر اپنی پارٹی لیڈر رقیق احمد خان نے پونچھ اسپتال انتظامیہ کے غیر ذمہ دارانہ رویہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایمولینس کی عدم دستیابی سے ایک حاملہ خاتون کی موت واقع ہوگئی۔ افراد خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے رقیق خان نے کہاکہ پونچھ اسپتال انتظامیہ نے خاتون کو ایمبولینس مہیا نہیں کرائی جس کی وجہ سے دردِ زہ میں مبتلا خاتون بچی کو جنم دینے کے بعد فوت ہوگئیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ضلع انتظامیہ کو چاہئے کہ بچی کے سارے اخراجات برداشت کئے جائیں اور افراد خانہ کو کم سے کم بیس لاکھ روپے معاوضہ دیاجائے۔