’ہندستان کسی کے سامنے جھکنے والا نہیں:وزیر دفاع

سرحدی تنازعہ پر کبھی سیاست نہیں کرنی چاہئے
’ہندستان کسی کے سامنے جھکنے والا نہیں:وزیر دفاع
نیوزڈیسک
نئی دہلی //چین کے ساتھ تنازعہ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہندوستان۔چین کو لیکر دئے گئے بیان پر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ہندستان، چین کے ساتھ بات چیت کررہا ہے اور ہندستان کسی کے سامنے جھکنے والا نہیں ہے۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندستان نہ کسی کے سامنے جھکا ہوا ہے اور نہ ہی اس نے کسی ملک کو ایسا کرنے کیلئے مجبور کیا ہے۔وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے چین اورنیپال کے ساتھ جاری سرحدی تنازعہ اور تمام مسائل کو لیکر نیوز ۔18 کے ساتھ خاص بات چیت کی ہے۔ راجناتھ سنگھ نے چین کو لیکر جاری سرحدی تنازعہ پرکہا کہ اس معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہئے، سرحد کی سکیورٹی ہر ہندستانی سے جڑا ہوا ایک مسئلہ ہے۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ چین کے ساتھ ہماری بات چل رہی ہے، اس لئے ہم اس پر کوئی بات نہیں کریں گے،ہمارے پاس چین سے مسئلے سلجھانے کا میکنزم(طریقہ کار)موجود ہے اس لئے ہم اسی کے حساب سے مسئلے سلجھانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔نیپال کے ساتھ جاری کشیدگی کو لیکر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ نیپال کو ہم اپنے چھوٹے بھائی کی طرح مانتے ہیں اور ایک گھر میں دو بھائیوں کے درمیان لڑائی ہوتی رہتی ہے لیکن اس کے چلتے ہم کسی سے بھی رشتے نہیں توڑ سکتے ہیں۔چین کے ساتھ تنازعہ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہندوستان۔چین کو لیکر دئے گئے بیان پر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندستان، چین کے ساتھ بات چیت کررہا ہے اور ہندستان کسی کے سامنے جھکنے والا نہیں ہے۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندستان نہ کسی کے سامنے جھکا ہوا ہے اور نہ ہی اس نے کسی ملک کو ایسا کرنے کیلئے مجبور کیا ہے۔ہندستان کے فیصلوں پر پاکستان کے ردعمل کے سوال پر راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان کو ہندوستان کے فیصلوں پر خوش ہونا چاہئے کہ ان کے پڑوس میں ایک مضبوط قیادت کی حکومت ہے جو سخت فیصلے لیتی ہے۔کانگریس کولیکر راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اگر کانگریس لوگوں کو ہم سے مزدوروں کی مدد کرنے کے لئے کہہ رہی ہے تو ایسے میں اسے خود ہی سوچنا چاہئے کہ اس نے اتنے سالوں سے ملک میں حکومت چلائی تب بھی ملک میں لوگ اس طرح کی خراب حالت میں کیوں ہیں۔ کانگریس پارٹی نے لوگوں کو غربت میں ڈال دیا ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ہماری حکومت نے کورونا وائرس کے دوران غریبوں کی مدد کی اور انہیں امداد فراہم کی۔