رام بن میں 153کورونا متاثرین

رام بن میں 153کورونا متاثرین
تین نجی کلینک احتیاطی طور بندکر دیے گئے
قمر الدین منہاس
رام بن //ضلع رام بن میںمنگل کو9معاملات کے اضافہ کے ساتھ کورونا مریضوں کی کل تعداد153تک پہنچ گئی ہے۔ پیر کے روز 53معاملات سامنے آئے تھے۔ صورتحال کو نازک دیکھتے ہوئے ضلع میں سخت ترین بندشیں نافذ کر دی گئی ہیں ۔تین پرائیوٹ کلینک احتیاطی طور پر بند کردیاگیاہے۔ ضروری اشیاءکی دوکانوں کو بھی بند کرنے کا حکم جاری کیاگیا ہے۔ مثبت معاملات ثابت ہونے کے بعد ضلع مجسٹریٹ رام بن نے ضروری اشیاءکی دوکانوں کو تاحکم ثانی بند رکھنے کے علاوہ چندروگ، میتراہ، کوَسی نالہ، سینچا علاقے کو ریڈ روز قرار دیکر سیل کر دیا گیا ہے۔ہسپتال میں تعینات زنانہ ماہر ڈاکٹر کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جبکہ دیگر افراد جو انکے رابطہ میں تھے کی مزید تلاش جاری ہے۔وادی سے آنے والے ڈاکٹر جو بانہال ہسپتال میں ڈیوٹی کے لئے آئے تھے کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے تاہم ضلع صدر مقام رام بن میں اس طرح کا کچھ نظر نہیں آ رہا ہے ۔وادی سے رام بن یا جموں سے رام بن آنے والے ڈاکٹر جو ہفتے میں آتے جاتے رہتے ہیں کو قرنطینہ میں نہیں رکھا جاتا ہے جو کورنا معاملات میں اضافہ کی وجہ بن سکتی ہے ۔