کوروناوائرس کےخلاف اینٹی بائیوٹک کا زیادہ استعمال جان لیوا

کوروناوائرس کےخلاف اینٹی
بائیوٹک کا زیادہ استعمال جان لیوا
ویب ڈیسک
جینوا//عالمی ادارہ صحت WHO نے ایک انتباہ جاری کرکے کہا ہے کہ الرٹ کوروناوائرس کے خلاف اینٹی بائیوٹک (Antibiotics) کا ضرورت سے زیادہ استعمال ہورہا ہے جو کہ مستقبل میں کافی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ اس الرٹ کے مطابق اینٹی بائیوٹک کا زیادہ استعمال جراثیم کو اور زیادہ مضبوط بنا رہا ہے جس کے چلتے ان سے ہونے والی بیماریاں خطرناک شکل میں سامنے آسکتی ہیں اور اس وجہ سے کوروناوائرس سے زیادہ موتیں ہوسکتی ہیں۔عالمی ادارہ صحتکے ڈائریکٹر ٹیڈروس ایڈہانم گیبریئسس نے کہا کہ ہ جراثیم سے ہونے والی بیماریوں کا علاج کرنے والی دوائیوں کے خلاف جراثیم کی قوت مدافعت بڑھ رہی ہے۔ انہو ں نے کہاہے کہ اینٹی بائیوٹک کا استعمال بہت زیادہ ہوگیا ہے اور اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ دھیرے۔دھیرے جراثیم ان دواو¿ں کے کیلئے طاقتور ہوجائیں گے۔ ایسے میں موجودہ وبا کوروناوائرس کے دور میں اور آنے والے وقت میں جراثیم سے ہونے والی بیماریاں اور خطرناک ہوسکتی ہیں اور ان کے علاج کیلئے بھی دوسری دواو¿ں کی ضرورت پڑے گی۔