موثر رابطہ عامہ کیلئے حکومت کی میڈیا پالیسی 2020 کو منظوری

موثر رابطہ عامہ کیلئے حکومت کی میڈیا پالیسی 2020 کو منظوری
میڈیا افراد کیلئے بہبودی اقدامات ، میڈیا ایوارڈ، اے وی میڈیا پالیسی ، پالیسی کے اہم جُز
اڑان نیوز
جموں//میڈیا میں حکومت کی کارکردگی کے بارے میں ایک مستقل بیانیہ کے قیام کیلئے جموں کشمیر حکومت نے میڈیا پالیسی 2020 کو منظوری دی ۔ میڈیا پالیسی کو منظور کرنے سے حکومت بہبودی اور ترقیاتی پیغامات عوام تک موثر انداز میں پہنچا سکتی ہے ۔اس کے علاوہ محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ جموں کشمیر کو میڈیا کے ساتھ ہم قدم رہنے اور ایک پیشہ ورتنظیم کے طور پر ابھارنے کیلئے معاون ثابت ہو گی ۔ عوام میں اعتماد قائم کرنے کیلئے تمام قسم کے میڈیا کو استعمال میں لانے ، میڈیا کی جانب سے عوامی شکایات پر توجہ مرکوز کرنے اور مختلف متعلقین کے مابین روابط کو مستحکم بنانا پالیسی کے چند کلیدی پہلو ہیں ۔ پالیسی کے تحت پہلی مرتبہ آڈیو ویزول اور الیکٹرانک میڈیا بشمول ایف ایم ، ریڈیو، سیٹ لائیٹ اور کیبل ٹی وی چینلوں کو ایمپینل کرنے کیلئے رہنما خطوط وضح کئے گئے ہیں ۔ میڈیا پالیسی میں سابق اشتہاری پالیسی کی خامیوں کو دور کرکے موجودہ دور میں بدلتے حالات کے ساتھ ہم قدم رہنے کیلئے مختلف میڈیا کو زیر غور لانے کو یقینی بنایا ۔ جموں کشمیر میں کیپسٹی بلڈنگ کے ذریعے میڈیا کو فروغ دینے کے معاملات اور عوام دوست نظام کے قیام کیلئے نئی میڈیا پالیسی کے تحت ہر سال دواعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پیشہ ورمیڈیاافرادکو میڈیا ایوارڈسے نوازہ جائے گا ۔اس کے علاوہ پالیسی کے تحت جموں کشمیر کے نامور قومی اداروں بشمول آئی آئی ایم سی ، آئی آئی ایم وغیرہ میں میڈیا اکیڈمی کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا تا کہ صحافت کے اعلیٰ معیار کو ترقی دی جا سکے ۔ اس ضمن میں محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ مفصل تجویز پیش کرے گا ۔ پالیسی کے تحت میڈیا افراد کیلئے فیلڈ دوروں کے انعقاد پر بھی زور دیا گیا تا کہ وہ بنیادی سطح پر مختلف ترقیاتی سرگرمیوں کے بارے میں تفاصیل موقعہ پر ہی حاصل کر سکیں ۔ میڈیا پالیسی کے تحت حکومت کی کاوشوں کی حقیقی تصویر سامنے لانے کیلئے بین محکمہ جاتی تعاون کو مستحکم بنانے کو یقینی بنائے گی ۔ پالیسی کے تحت تمام محکموں کو محکمہ کے کام کاج کے بارے میں جانکاری رکھنے والے نوڈل افسر نامزد کرنا ہو گا جو محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ کے ساتھ رابطے میں رہے گا ۔ اس کے علاوہ محکمہ میں پالیسی کے تحت سوشل میڈیا سیل بھی قائم کی جائے گی ۔ ناظمِ اطلاعات و رابطہ عامہ کو ایمپینل منٹ کمیٹی کی چئیر پرسن اور محکمہ کے انتظامی سربراہ کو پالیسی کے تحت تشکیل دی جانے والی جائیزہ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے ۔ اس میکنزم کے تحت میڈیا کو درپیش معاملات مقررہ مدت کے دوران صاف و شفاف طریقے سے حل کرنے میں مدد ملے گی ۔ پالیسی کا مقصد فیک نیوز اور غلط اطلاعات کی کوششوں پر روک لگانا اور ایک ایسا میکنزم قائم کرنا جو میڈیا کو امن عامہ اور ملک کی سالمیت کو زک پہنچانے کی کسی بھی کوشش کا سدباب کرے ۔