صدر مقام ٹھاٹھری، کاہرہ بھلیسہ میں لاک ڈون مسلسل جاری

صدر مقام ٹھاٹھری، کاہرہ بھلیسہ میں لاک ڈون مسلسل جاری
قومی شاہرہ و رابطہ سڑکوں پر گاڑیوں کی امدورفت بند،لوگ گھروں میں محصور
نمائندہ اُڑان
ٹھاٹھری// ضلع ڈوڈہ کے ٹھاٹھری کاہرہ و بھلیسہ میں منگلوار کے روز ضلع و مقامی انتظامیہ کی ہدایت پر تمام کاروباری ادارے و مذہبی مقامات بند رہے۔ادھر قومی شاہراہ و رابطہ سڑکوں پر عام گاڑیوں کو انتظامیہ کی طرف سے چلنے کی اجازت نہیں دی جاری ہے۔ اس دوران اشیاءخوردنی اور دیگر ضروری اشیاءکی گاڑیوں کو موومنٹ پاس بنوانے کے بعد چلنے کی اجازت دی جاری ہے۔ اس دوران ضلع ڈوڈہ کے مختلف مقامات پر جن میں ٹھاٹھری، کاہرہ، بونجواہ، گندو و گواڑی میں دن بھر تمام کاروباری ادارے و مذہبی مقامات مکمل طور پر بند رہے اور عام لوگ اس وبائی بیماری کے دوران تعاون کے طور پر اپنے اپنے گھروں میں رہے۔ ضلع ڈوڈہ میں چند دنوں سے کویڈ 19 معاملات بڑھنے پر انتظامیہ شدید تشویش میں ہے اور لاک ڈاﺅن میں دن بدن سختی کی جاری ہے جس سے مزید معاملات پر روک لگ سکتی ہے۔ اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے متعدد مقامات پر ایس ایس بی فوج و پولیس کو تعینات رکھا گیا اور دوران لاک ڈاﺅن جس بھی عام گاڑی کو چلتے دیکھا گیا تو قانونی کاروائی کا انتباہ دیا ہے۔ ضلع و مقامی انتظامیہ نے تمام لوگوں کو ضلع آفیسر میں انے سے گریز کرنے اور گھر سے باہر سفر نہ کرنے پر زور دیا ہے۔ اس دوران تمام لوگوں کو سماجی فاصلہ کے ساتھ ساتھ ماسک پہننے اور احتیاطی تدابیر اپنے پر خاص زور دیا ہے۔