پونچھ کے منڈی علاقہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کرکٹرنواز راتھررانجی ٹرافی کے لئے سلیکٹ

جے بی سنگھ
پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی سے تعلق رکھنے والے نوجوان کرکٹر نواز راتھر رانجی ٹرافی ٹیم کے لئے سلیکٹ ہوئے ہیں۔ وہ اِس ضلع سے ایسے پہلے کھلاڑی ہیں جو اِس سطح تک پہنچے۔ سال 2019-20کے دوران رانجی ٹرافی کا حصہ ہونے سے قبل انہوں نے سال 2018-19کے دوران مشتاق علی ٹرافی میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بطور وکٹ کیپر بیٹس مین انہوں نے 14سال،16سال اور19سال سے کم عمر کے ٹورنامنٹ میں شاندارکھیل دکھایا۔ نواز راتھر کا تعلق چھیلہ ڈھانگری گاو ¿ں سے ہے جہاں آج بھی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ نواز کی اس کامیابی میں ان کے چاچا اعظم راتھر، بھائی شہزاد انوری، ڈاکٹر نوید اعظم اور انجینئر ارشا د اعظم کا اہم رول رہا ہے۔ وہ جموں وکشمیر سے ایسے دوسرے کھلاڑی ہیں جنہیں بی ڈی ایم نے اسپانسرشپ دی ہے۔