جموں کے بس اڈے پر گرینیڈ حملہ، 18 افراد زخمی

جموں //کے بس اڈے پر جمعرات کو دھماکہ ہوا ہے۔ تازہ رپورٹ کے مطابق، یہ ایک گرینیڈ دھماکہ ہے جس میں 18 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس اور سلامتی دستوں نے بس اڈے کو گھیر لیا ہے۔ زخمیوں کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔آپ کو بتا دیں کہ 14 فروری کو پلوامہ میں ہوئے حملے کے بعد جموں میں الرٹ جاری تھا۔ جموں کے بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں کافی سیکورٹی تھی لیکن اس کے باوجود بس اڈے پر گرینیڈ دھماکہ ہو گیا۔اس واقعہ کے بعد سیکورٹی نظام پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔ ڈی جی سی آئی ایس ایف نے اطلاع دی ہے کہ سبھی یونٹوں کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ جموں کے آئی جی ایم کے سنہا نے نیوز 18 کو بتایا کہ یہ ایک گرینیڈ دھماکہ ہے۔ ایسا لگ رہا ہے کہ کسی نے گرینیڈ کو بس کے نیچے پھینک دیا جس میں 18 لوگ زخمی ہو گئے۔ آئی جی نے کہا کہ وہ اس حملہ کی جانچ کر رہے ہیں اور جلد ہی اس حملہ کو انجام دینے والوں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔