رام بن میں فوجی اہلکار سمیت 2افراد کی نعشیں برآمد ریاسی جموں میں ٹریفک حادثے میں 2نوجوان از جان

دانش وانی
بانہال //ریاسی //رام بن میں ایس ایس بی اہلکار سمیت 2افراد کی نعشیں برآمد کی گئیں جبکہ ریاسی میں ٹریفک حادثے کے دوران دو مسافر ہلاک ہوئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کو بانہال ٹی سی پی کے مقام پر شاہراہ پر ایک ایس ایس بی کنسٹیبل دنیش کمار ٹھاکر ساکنہ چھتیس گڑھ مردہ حالت میں پایا گیا ہے ۔ایس ایچ او بانہال اعجاز وانی کے مطابق مذکورہ ایس ایس بی نواجون کو سر میں چوٹ آئی ہوئی ہے ۔ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ اہلکار 25فروری کو سرینگر سے گھر کی طرف روانہ ہوا تھا۔بانہال تھانہ میں معاملہ کی نسبت کیس درج کر لیاگیاہے۔پولیس کو دوسری لاش شاہراہ پر ڈگڈول رام بن کے مقام پر ملی ہے جس کی شناخت سُریند پال سنگھ ساکنہ پٹھانکوٹ پنجاب کے طور پر کی گئی ہے ۔بتایا جاتا ہے مذکورہ شخص رام بن میں گریف میں ملازم تھا ۔ رام بن بن میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔دریں اثناء ریاسی میں ٹریفک کے حادثے میں دو مسافر جن کی شناخت دیپو ساکنہ اُدھم پور اور پرمود ساکنہ بہار کے بطور ہوئی کی موت واقع ہوئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ارناس شاہراہ کے نزدیک ٹریفک حادثے میں دونوں نوجوانوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی ۔