شاہراہ پر 24گھنٹے بعد ٹریفک بحال حالت بہتر رہی تو آج بھی درماندہ ٹریفک کو وادی کی طرف جانے کی اجازت ہو گی: ٹریفک پولیس

دانش وانی
بانہال //جموں سرینگر شاہراہ پر ٹریفک کو جُزوی طور پر اتوار کو بحال کئے جانے کے ساتھ ہی شاہراہ پر درماندہ سینکڑوں مسافر گاڑیوں کو وادی کی طرف جانے کی اجازت دی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق شاہراہ پر پنٹھیال اور موم پسی کے مقام پر گذشتہ روز پتھروں کے گر آنے کا سلسہ شروع ہو گیا تھا اور اتوار کو بارشوں میں ٹھہرائو کے بعد تقریباً 24گھنٹوں کے بعد گر آنے والے پتھر رُکنے کے بعد رام بن چندرکورٹ اور شاہراہ کے دیگر مقامات پر درماندہ سینکڑوں مسافروں کو وادی کی طرف جانے کی اجازت دی گئی ہے ۔ ان درماندہ مسافروں نے گذشتہ رات ،شیلٹر شیڈوں ، پنچایت گھروں ، مساجد اور مقامی لوگوں کے گھروں کے علاوہ گاڑیوں میں بھی گذرای ہے ۔ ڈی ایس پی ٹریفک نیشنل ہائی وے بانہال پردیپ سنگھ سین نے بتایا کہ شاہراہ پر پتھر گر آنے کی وجہ سے گذشتہ روز سے ٹریفک درماندہ ہو کر رہ گیا تھا اور آج پتھر رُکنیکے بعد شاہراہ کو صاف کر کے مسافروں کو وادی کی طرف جانے کی اجزت دی گئی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ صرف درماندہ گاڑیوں کو ہی آج وادی کی طرف جانے کی اجازت دی گئی ۔ ٹریفک پولیس کی طرف سے جارہ کردہ بیان کے مطابق محکمہ موسم میات کی طرف سے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کاامکان ہے اور موسم ساز گار رہنے اور شاہراہ کی حالت ٹھیک رہنے پر آج بھی شاہراہ پرصرف درماندہ گاڑیوں کو سرینگر کی طرف جانے کی اجازت دی جائے گی ۔واضح رہے اتوار کو درماندہ ہوئی سینکڑوں مسافر گاڑیوں کووادی کی طرف جانے کی اجزت دی گئی ہے اور اس دوران سینکڑوں مال بردار گاڑیاں ابھی بھی شاہراہ پر درماندہ ہیں جنہیں آج وادی کی طرف جانے کی اجزت دی جائے گئی چونکہ ٹریفک پولیس نے پہلے ترجہحی بنیادوں پر مسافر گاڑیوں کو وادی کی طرف نکلانے کی کوشش کی ہے ۔اسدوران درماندہ مسافروں کے لئے شاہراہ پر چندرکورٹ ،رامبن ، ڈگڈول اور رام سو میںمقامی لوگوں نے لنگروں کا اہتمام کیا گیا تھا ۔