مودی فوج پر سیاست کررہے ہیں:ممتا بینر جی

Kolkata: West Bengal Chief Minister Mamata Banerjee attends a press conference, in Kolkata, Monday, Feb 18, 2019. (PTI Photo) (PTI2_18_2019_000161B)

یو این آئی
کلکتہ//وزیر اعظم مودی اور بی جے پی کے ذریعہ ہندوستانی افوا ج کی قربانیوں اور ان کے کارناموں کا سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوششوں کی سخت تنقید کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے 26فروری کو ہندوستانی فضائیہ کے پاکستان میں کارروائی سے متعلق میڈیا کید عوؤں دہشت گردوں کے کیمپ پر ہندوستانی فضائیہ کے حملے میں 300سے 350دہشت گرد مارے گئے ہیں سوال کیا کہ آخر وہ لاشیں کہاں ہیں؟۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ میں پہلے دن سے ہی قومی نیوز چینلوں پر یہ خبر سن رہی ہوں کہ 300سے 350دہشت گردمارے گئے ہیں مگر میں حکومت ہند سے جاننا چاہتی ہوں کہ آخر اس دن اصل میں کتنے افراد مارے گئے ہیں،بم کہاں گرائے گئے ہیں،اور صحیح جگہ پر بم گرا یا نہیں۔وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے انٹرنیشنل میڈیا کے حوالے سے کہا کہ کچھ بین الاقوامی میڈیا میں کہا جارہا ہے کہ ہندوستانی فضائیہ کے حملے میں ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں نیویارک ٹائمس میں نیوز ایجنسی رائٹر کے حوالے سے خبر ہے کہ بالاکوٹ میں بم دھماکہ ہوا ہی نہیں۔بم کسی اور جگہ گر گیا۔کسی نے کہا کہ صرف ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ ہندوستانی افواج کو سامنے آکر صحیح حقائق پیش کرنا چاہیے۔انہیں سچ سامنے لانے کا موقع دینا چاہیے۔وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ میں ہندوستانی افواج کے ساتھ ہوں اور ہمیں ان کی بہادری پر یقین ہے۔مگر ساتھ ہی ہم کہنا چاہتے ہیں کہ ہمارے افواج کو سچ بولنے کا موقع ملنا چاہیے۔ملک کے عوام سچ جانتے ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی کی سخت تنقید کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ مودی نے پلوامہ حملہ کے بعد سے اب تک مودی نے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ میٹنگ نہیں کی ہے اور نہ فضائیہ کے حملے سے اپوزیشن جماعتوں کو آگاہ کیا۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ میڈیا کی جنگ چل رہی ہے۔آج تک مودی نے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ایک بھی میٹنگ کیوں نہیں کی ہے؟۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ میں ہندوستانی افواج کی کارروائی پر سیاست کے خلاف ہوں۔ممتا بنرجی نے کہا کہ اگرجنگ ملک کے حق میں ہیں تو ہم پوری قوت کے ساتھ ہندوستانی افواج کے ساتھ ہوں،مگر صرف سیاست اور انتخاب جیتنے کیلئے جنگ کے خلاف ہو ں۔ہم امن چاہتے ہیں۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سوال کیا کہ پٹھان کوٹ اور اوڑی حملے کے بعد اس طرح کی بڑی کارروائی کیوں نہیں کی گئی ہے۔جب کہ وقت بھی بڑی تعداد میں جوانوں کی موت ہوگئی تھی۔وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ میڈیا کے ذریعہ مسلسل عوام کے ساتھ جھوٹ بولا جارہا ہے اور انہیں گمراہ کیا جارہا ہے۔