وقت آنے پر پلوامہ حملے کا بدلہ ضرور لیا جائے گا:راجناتھ سنگھ

نئی دہلی //مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پلوامہ حملے کا بدلہ ضرور لیا جائے گا اور پاکستان کو ایسا سبق سکھایا جائے گا کہ وہ دوبارہ ایسی حرکت کرنے سے پہلے سو بار سوچے گا۔ نئی دلی میں ایمز میں زیر علاج ڈی آئی جی جنوبی کشمیر کی عیادت کے دورا نہوں نے ان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں پولیس اور فوجی جوانوں کی قربانیوں کو دیش یاد رکھے گا۔ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج نئی دلی ایمز ہسپتال میں زیر علاج ڈی آئی جی جنوبی کشمیر امت کمار کی عیادت کی جو پلوامہ میں جنگجوئوں کے ساتھ ایک تصادم آرئی میں زخمی ہوئے تھے ۔ وزیر داخلہ نے ڈی آئی جی امت کمار کی عیادت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست جموں و کشمیرمیں فوج اور پولیس اہلکاروں کی جانب سے دی گئی قربانیوں کو دیش کبھی نہیں بھولے گا اور قیام امن کیلئے دی جانے والی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوںنے کہا کہ ریاست میں ملٹنسی کے خاتمہ کیلئے مرکزی سرکار نے کئی اقدامات اُٹھائے ہیں اور پاکستان کے حامیوں کو اب اور برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پولیس ریاست میں اہم رول نبھارہی ہے اور جموں و کشمیر پولیس پر دیش کو فخر ہے ۔ انہوں نے امت کمار کی عیادت کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ کشمیر میں جنگجوئوں مخالف آپریشن کے دوران فوج اور پولیس کو درپیش رُکاوٹوں کو دور کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ فوج اور پولیس اس بات کیلئے آزاد ہیں کہ وہ کس طرح ملٹنی کا مقابلہ کرتے ہیں اور ان کے کام میں کوئی مداخلت نہیں کرے گا۔ عینی شاہدین کے مطابق راجناتھ سنگھ نے ایک بار پھر پاکستان کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ان حرکتوں سے امن کے قیام کو جو نقصان اُٹھانا پڑرہا ہے ان کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ راجناتھ نے کہا کہ پلوامہ حملے کا بدلہ ضرور لیا جائے گااور پاکستان کو ایسا سبق سکھائیں گے کہ وہ دوبارہ کبھی اس طرح کی غلطی کرنے کی سوچے گا بھی نہیں ۔ انہوںنے کہا کہ بھارت ایک امن پسند دیش ہے اسلئے امن پسندی کو بھارت کی کمزوری نہ سمجھا جائے ۔ یاد رہے کہ ڈی آئی جی جنوبی کشمیر امت کمار 16فروری کوپلوامہ میں جنگجوئوں کے مابین ہوئے تصادم میں زخمی ہوئے تھے اور اس حملے میں فوجی میجر سمیت چار فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے ۔