شاہراہ پر سنیچر کو بھی پسی گر آئی ،گھنٹوں تک ٹریفک رہا معطل شام کے قریب جُزوی طور بحال

دانش وانی
بانہال ؍؍ جموں سرینگر شاہراہ کو گذشتہ روز ٹریفک کے لئے بحالکئے جانے کے بعد سنیچر دوپہر بعد رام بن کے مقام پر ایک بار پر پسی آنے کی وجہ سے پانچ گھنٹوںن کے زائید عرصے تک ٹریفک معطل رہا ۔ اس دوران سینکڑوں گاڑیوں کو رام بن اور چندرکورٹ میں درماندگی کا سامنا کرناپڑا ۔ اگر چہ سنیچر کو شاہراہ پر درماندہ ٹریفک کو وادی کی طرف جانے کی اجازت تھی لیکن شاہراہ پر پسیاں گر آنے کی وجہ سے یہ درماندہ ٹریفک ٹریفک جام کی صورت میں تبدیل ہو گیا جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ رام بن کے ماروگ کے مقام گر آئی پسی کو شام سات بجے کے قریب صاف کر کے شاہراہ کو ایک طرفہ ٹریفک کے لئے جُزوی طور پر بحال کر دیا گیا اور درماندہ ٹریفک کو وادی کی طرف جانے کیا اجازت دی گئی ۔ آخری اطلات آنے تک شاہراہ پر ٹریفک جاری تھا اور درماندہ گاڑیوں کو بانہال کی طرف نکالا جا رہا تھا۔