جموں میں بلوائیوں کی کارروائیاں… خطہ چناب میں آج بند کی کال

محمد اصغر بٹ +ذولفقار علی
ڈوڈہ//پلوامہ میں سی.آر.پی.ایف قافلے پر حملہ کے بعد جموں میں پھیلی کشیدگی کے دوران مسلم طبقہ کے لوگوں کو ہراساں کرنے چناب ویلی ڈوڈہ ،کشتواڑ ،رام بن اضلاع کی گاڑیوں کو نظر آتش کرنے اور بیرون ریاستوں میں زیر تعلیم کشمیری طالب علموں کو زد و کوب کئے جانے کے خلاف مرکزی سیرت کمیٹی ڈوڈہ نے جمعرات کے روز مکمل بند کی کال دی ہے۔جموں کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور مرکزی سیرت کمیٹی ڈوڈہ کے علاوہ ،انجمن اسلامیہ بھدرواہ ،مجلس شعوریٰ کشتواڑ نے بھی چناب ویلی بند کا اعلان کیا ہے۔جموں میں مسلمانوں کے ساتھ پْر تشدد واقعات اور گاڑیوں و دیگر املاک کو نقصان پہنچانے کے بعد خطہ چناب میں لوگوں میں غم و غصّہ پایا جا رہا ہے۔ادھر مجلس شورہ کشتواڑنے بھی کشتواڑ میں بند کال دی ہے۔مرکزی جامع مسجد کے امام و خطیب مولانا فاروق حسین کچلو نے بند کال کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کی ہلڑبازی کبھی برداشت نہیں کی جائے گی