کشتواڑ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ڈرائیوروں کے چالان

ذوالفقار علی
کشتواڑ//کشتواڑ میں مختلف جگہوں پر پولیس اے آر ٹی او وٹریفک حکام کی جانب سے ناکے لگا کر قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے چلان کئے گئے کشتواڑ و مضافات علاقوں میں تیز رفتار سے چلنے والے گاڑیوں کے خلاف قانونی طور پر کاروائی کی جارہی ہے ضلع میں دن بہ دن ڈرائیوروںاور بائک چلانے والوں کی تیزرفتار اور قانون کی خلاف ورزی بڑھتی جارہی تھی اس کو منتظر رکھتے ہوئے کشتواڑ ضلع پولیس سمیت اے آر ٹی او و ٹریفک حکام کی جانب سے جگہ جگہ ناکے لگائے جارہے رہیں تاکہ ہر گاڑی چلنے والے ڈرائیو جو آور لوڈ کر رہے ہیں اُن کے خلاف قانونی طو ر پر کاروائی کی جائے جبکہ اے آر ٹی او ابے شرما نے اُڑان سے بات کر تے ہوئے کہا ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کر نے والوں کو بخشا نہیں جائے گاوہی اور ایس ایس پی کشتواڑ راجندار کمارنے بھی اُڑان سے بات کر تے ہوئے کہا کہ ضلع کشتواڑ پولیس محکمہ کیجانب سے کوشش کی جارہی ہے کہ ٹریفک کو کنٹرول کیاجائے اس کی کڑی میں جگہ جگہ ناکے لگائے جارہے ہیں تاکہ عوم آدمی کو سہولیات فراہم کرائی جائے اور قانون کے خلاف ورزی کرنے والوں کو بخشانہیں جائے گا انہوں نے امید ظاہر کی کہ پولیس کی اس مہم میں ذرالئع ابلاغ بھی ساتھ دیگا ایس ایس پی کشتواڑ نے مزید کہا کہ پولیس اپنا کام کر نے سے پیچھے نہیں ہٹے گی اور قانونکی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔