سروڑی کا اندروال کے کاہراہ اور جکیاس کا دورہ

اڑان نیوز
کاہراہ//(کشتواڑ)؍؍جموں وکشمیرپردیش کانگریس کمیٹی کے نایب صدر ورکن اسمبلی اندروال غلام محمد سروڑی نے آج یہاں اسمبلی حلقہ اندروال کے کاہراہ اور جکیاس علاقہ جات کاتفصیلی دورہ کیااور عوامی وفودسے ملاقات کرتے ہوئے انہیں درپیش روزمرہ مسایل سنے وان کے ازالہ کی یقین دہانی کرائی۔سروڑی نے دورے کے دوران جکیاس، بٹیاس، ہانو، باتھری، کاہراہ، کینچا، بگڈیار، ناگنی، گونگارا وغیرہ علاقہ جات کادورہ کیا۔مرکھل سگدی ، پسرکوٹ،اندروال پنچایت بی ، اندروال پنچایت سی کے وفود بھی رکن اسمبلی سے ملاقی ہوئے۔سروڑی نے لوگوں سے کہاکہ پنچایتی انتخابات کی ایک فیصلہ کن اہمیت ہے جسے نظراندازنہیں کیاجاسکتااور ان میں بڑھ چڑھ کرشرکت لازمی ہے۔نیشنل کانفرنس اوربھاجپاپربرستے ہوئے سروڑی نے لوگوں سے کہاکہ اُن لوگوں کو باہرکاراستہ دکھائیں جنہوں نے ریاست جموں وکشمیرکے مفادات کواقتدار کیلئے دائوپرلگایا۔انہوں نے تفریقی عناصرکویکسرمسترد کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہاکہ آنے والے پنچایتی انتخابات میں صرف اور صرف کانگریس اُمیدواروں کوبھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں اورفرقہ وارانہ بنیادوں پرعوام کو تقسیم کرنے والوں کومسترد کریں۔سروڑی نے اُمیدظاہرکی کہ لوگ ان کی سیاسی، ترقیاتی اور اقتصادی بنیادوں پرکارکردگی کااحاطہ واحسا س کریں گے اور کانگریس کوپنچایتی انتخابات میں زیادہ سے زیادہ کامیابیوں سے ہمکنارکریں گے۔اُنہوں نے کہاکہ جمہوری نظام میں ووٹ کی ط اقت کھیل بدلنے کی طاقت رکھتاہے۔اُنہوں نے کہاکہ ہماری آواز نہ صرف جموں وکشمیرمیں عزت سے سنی جاتی ہے بلکہ پورے ملک میں سنی جاتی ہے،لیکن اگرکانگریس کوواضح منڈیٹ ملتاہے۔سروڑی نے کہاکہ کانگریس نے ریاست جموں وکشمیرکی سیاسی تاریخ میں اپنی عوام دوست پالیسیوں کی بدولت ایک غیرمعمولی چھاپ چھوڑی ہے،اوریہ صرف پارٹی کے نظریہ اور کارکردگی سے ممکن ہواہے۔اُنہوں نے کہاکہ پی ڈی پی کے سینئرلیڈران طارق حمیدقرہ، وکرم ادتیہ سنگھ، سابق این سی رکن اسمبلی آر ایس شرما، این سی اُمیدوار اندروال چوہدری محمد علی اورکئی بھاجپا لیڈران کی کانگریس میں شمولیت ہی کانگریس کی مقبولیت ،کارکردگی اورمستقبل کاثبوت ہے۔اُنہوں نے کہاکہ کانگریس لیڈرشپ میں ہرکوئی اعتمادظاہرکررہاہے جونہ صرف ریاست بلکہ ملک کیلئے نیک شگون ہے۔سروڑی نے وفودسے ملاقات اوران کے مسائل سننے کے بعد یقین دلایاکہ واولین فرصت میں عوامی مسائل کو متعلقہ حکام کیساتھ اُبھاریں گے اور مرحلہ وارازالہ یقینی بنائیں گے۔سروڑی نے کہاکہ کانگریس کے درواز ے ہرمثبت سوچ رکھنے والے شخص کیلئے کھلے ہیں اورجو لوگ کانگریس کی سیاسی، اقتصادی وترقیاتی سرگرمیوں وکارکردگی سے متاثرہیں ان کیلئے ہروقت پارٹی کے دروازے کھلے ہیں۔اس سے قبل سروڑ ی نے ہانو، جکیاس علاقے کادورہ کیا اور وہاں حاجی خیرالدین ملک ودیگروفات پاچکی شخصیات کے لواحقین کیساتھ ملاقات کی اور تعزیت پرسی کی۔سروڑی نے مرحومین کی مغفرت کیلئے دعاکی اور غمزدگان کیساتھ اپنی گہری ہمدردی کااِظہارکیا۔