کرشی وگیان کیندر کے زیر ِ اہتمام10روزہ تربیتی کیمپ اختتام پذیر

پرتپال سنگھ
پونچھ//کرشی وگیان کیندر پونچھ کی جانب سے سکاررٹس کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا جس دوران کپڑوں کی کڑہائی سلائی میں تربیت حاصل کرنے والوں کو سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔ جانکاری کے مطابق یہ کیمپ ایک مہینے سے جاری تھا جس دوران دیہی علاقوں سے کل 31 بے روزگار لڑکیوں نے تربیت حاصل کرکے سرٹیفکیٹ وصول کئے۔ یہ پروگرام ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر ایکسٹینشن اور انچارج کرشی وگیان کیندر سکاررٹس جموں ڈاکٹر راج کمار اروڑہ، ڈاکٹر اجے گپتا ،سینئر سائنس دان اور کے وی کے ہیڈ پونچھ ہدایت کے مطابق منعقد کیا گیا ی۔ہ کیمپ دس ستمبر سے نو اکتوبر تک جاری رہا جس دوران بے روزگاروں میں کاروبار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے بے روزگار لڑکیوں کو تربیت دی گئی۔ اس موقع پر تربیت یافتہ لڑکیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر منیشور شرما نے کہا کہ تربیت حاصل کرنے کے بعد خود روزگار کرکے وہ اپنے مستقبل کو خوشگوار بنائیں۔ ریسورو پرسن سلیمہ اختر نے کہا کہ اس کیمپ کے دوران لڑکیوں کو جسم کی ناپ، کٹنگ، ٹیلرنگ اور فنشنگ سکھائی گئی جس سے وہ خود روزگار کماسکیں۔ اس موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس کے آخر میں ڈاکٹر مظفر میر نے بھی خطاب کے ساتھ تربیت یافتہ لڑکیوں کو ہدایات دیں۔ پروگرام کے آخر میں کرشی وگیان کیندر کی طرف سے سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا۔