سالوسہ میں جنگجو مخالف آپریشن شوپیاں میں پیٹرول بم حملہ

سرینگر//سالوسہ کریری بارہ مولہ میں جنگجو مخالف آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی ۔ اس دوران شوپیاں گول چکری مارکیٹ میں پیٹرول بم داغا گیا ۔شمالی کشمیرکے سالوسہ کریری بارہمولہ میں جنگجوو¿ں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے گاو¿ں کو محاصرے میں لے کر لوگوں کے عبورو مرور پرامتناع عائد کیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق منگلوار صبح سات بجے کے قریب سیکورٹی فورسز نے سالوسہ کریری گاؤں کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی لی جس دوران مکینوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے گئے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق جنگجوو¿ںکی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا گیا تاہم اس دوران کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔ دریں اثنا شوپیاں کے گول چکری مارکیٹ میں اُس وقت افراتفری اور اتھل پتھل مچ گئی جب نامعلوم افراد نے پیٹرول بم داغا ۔پیٹرول بم حملے کے بعد مارکیٹ میں بھگڈر مچ گئی ۔تاہم مذکورہ حملہ میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ۔