آدھار لازمیت معاملہ حد آخرمیں غیرمعینہ توسیع

یو این آئی
نئی دہلی// آدھارکو لازمی قرار دینے کے معاملے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک بینک او رموبائل فون وغیرہ خدمات کو آدھار سے جوڑنا لازمی نہیں ہوگا۔سپریم کورٹ نے مختلف خدمات کو آدھار سے جوڑنے کی آخری تاریخ 31مارچ کو غیر معینہ مدت کے لئے آج بڑھا دیا ۔چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی پانچ رکنی آئینی بنچ نے کہا کہ اس معاملے میں فیصلہ آنے تک آدھار کو لازمیت ختم کی جاتی ہے ۔ عدالت نے حالانکہ یہ واضح کیا کہ مختلف بہبودی اور سماجی اسکیموں کے لئے ہی آدھار ضروری ہوگا۔آئینی بنچ نے کہا کہ حکومت بینک کھاتوں اور موبائل فون کو لازمی طورپر آدھار سے جوڑنے کا دباو نہیں بناسکتی۔گذشتہ سال دسمبر میں ہوئی سماعت کے دوران مرکزی حکومت نے مختلف خدمات کو آدھار سے جوڑنے کی آخری تاریخ 31مارچ کردی تھی۔گذشتہ ہفتہ مرکزی حکومت کی طرف سے اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال نے اشارہ دیا تھا کہ اگر ضروری ہوا تو مختلف خدمات کو آدھار سے جوڑنے کی آخری تاریخ 31مارچ سے آگے بڑھائی جاسکتی ہے ۔