ڈی آر ایس سی نے اسٹیٹ اور خاطر تواضع محکموں کے کام کاج کا جائزہ لیا

اڑان نیوز
جموں//جموں وکشمیر قانون ساز کونسل کی ڈ ی آر ایس سی کی میٹنگ کل یہان ایم ایل سی سریندر کمار چودھری کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں ایسٹیٹس محکمہ اور ریاست اور بیرون ریاست ہاسپٹلٹی و پروٹوکال محکمہ کے کام کاج کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقعہ پر ارکان قانون سازیہ شوکت حسین گنائی ، ٹھاکر بلبیر سنگھ اور ایس چرنجیت سنگھ نے ان محکموں کے کام کاج کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اپنی آراء اور تجاویز سامنے رکھیں۔ میٹنگ میں H&Pمحکمہ کے ساتھ ساتھ جے کے ہائوس نئی دلی اور، نئی دلی، چندی گڑھ ، امرتسر اور ممبئی میں دیگر گیسٹ ہائوسوں کے کام کاج پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ پرنسپل ریذیڈنس کمشنر H&Pمحکمہ نئی دلی آر۔کے گپتا نے کمیٹی کو محکمہ کے گیسٹ ہائوسوں کے کام کاج کے بارے میں جانکاری دی۔ کمیٹی نے خاظر تواضع محکمہ کی طرف سے جے کے ہاوس چنکیاپوری نئی دلی میں بنیادی ڈھانچے کو بڑھاواد دینے کی تعریف کی اور کہا کہ ایسا کرنے سے ارکان اور دیگر لوگوں کے لئے رہائش کی قلت پر قابو پایا جاسکے گا۔ کمیٹی نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ نئی دلی میں موجود گیسٹ ہائوسوں کے حوالے سے کسی بھی شکایت پر قابو پائیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی دلی اور دیگر مقامات میں گیسٹ ہائوسوں میں ضرورتمند اور صحیح مریضوں کو ترجیح دی جانی چاہئے کیونکہ وہ علاج ومعالجہ کیلئے ان مقامات کا دورہ کرتے ہیں۔ ڈائریکٹرایسٹیٹس تصد ق جیلانی اور ڈائریکٹر ہاسپٹلٹی اینڈ پروٹوکال نے کمیٹی کو ان محکموں کے کام کاج اور ان کی طرف سے بنیادی ڈھانچے کو بڑھاوا دینے کے اقدامات کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ ناظم ایسٹیٹس نے کمیٹی کو بتایا کہ پانپور سرینگر میں چار سو فلیٹ تعمیر کئے جاچکے ہیں جبکہ جموں کے مٹھی علاقے میں 28فلیٹوں پر بھی کام جلد شروع کیا جائے گا۔کمیٹی نے نہرو مارکیٹ سروال اور ریاست کے دیگر علاقوں میں غیر محفوظ سرکاری کوارٹروں سے متعلق ایک تفصیلی رِپورٹ طلب کی اور کہا کہ اس سے کمیٹی کی اگلی میٹنگ سے پہلے کونسل سیکرٹریٹ کو پیش کیا جانا چاہیئے ۔سپیشل سیکرٹری قانون ساز کونسل محمد اشرف وانی ، ریذیدنٹ کمشنرنئی دلی ناظم خان کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی اس موقعہ پرموجود تھے۔