نوہٹہ میں سنگ زنی کا کوئی واقع پیش نہیں آیا : پولیس

اُڑان نیوز
سرینگر//پولیس ترجمان نے واضح کردیا ہے کہ نوہٹہ علاقے میںسنگ زنی نہیں ہوئی اور اس ضمن میں پھیلائی جنے والی افواہوں کو مسترد کیا جاتا ہے۔پولیس ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر خبریں شائع کی گئی کہ نوہٹہ میں سیکورٹی فورسز پر نوجوانوں نے پتھراو کیا جو حقیقت سے بعید ہے۔ ترجمان کے مطابق نوہٹہ میں دس بجے کے قریب چند نوجوانوں نے جبراً دکانداروں کو دکانیں بند کرانے پر مجبور کردیا اسی اثنا میں نجی اور مسافر بردار گاڑیوں پر بھی پتھراو کیا گیا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم نے نوجوانوں کا تعاقب کیا جس کے بعد حالات معمول پر آئے ۔