آر ڈی ڈی محکمہ نے اودھم پور ضلع میں اس سال 168 پُل تعمیر کئے حکومت موثر ڈھنگ سے سوچھ بھارت مشن کو عملا رہی ہے : عبدالحق

اڑان نیوز
اودھم پور//اودھمپور ضلع کے دور افتادہ دیہات کو بہتر سڑک رابطہ فراہم کرنے کی غرض سے دیہی ترقی محکمے نے راحت پروجیکٹ کے تحت 168 پُل تعمیر کئے ۔ یہ جانکاری آج دیہی ترقی ، پنچائتی راج اور قانون و انصاف کے وزیر عبدالحق خان نے ایک جائیزہ میٹنگ کے دوران دی ۔ جس میں اودھمپور ضلع میں آر ڈی ڈی محکمہ کی حسولیابیوں کا جائیزہ لیا گیا ۔ وزیر نے اس موقعہ پر کہا کہ حکومت دیہی علاقوں میں سڑک رابطوں کو دوام بخشنے کیلئے راحت پروجیکٹ کے تحت خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایم جی نریگا رقومات کو منصفانہ ڈھنگ سے بروئے کار لا کر دیرپا اثاثے قایم کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اودھمپور ضلع میں محکمہ کھیل کے 27 میدان بھی تعمیر کر رہی ہے تا کہ ضلع کے نوجوانوں کو کھیل کود کی بہتر سہولیات میسر ہو سکے ۔ وزیر نے مزید کہا کہ ایم جی نریگا سمیت محکمہ نے مختلف سکیموں کے تحت 7359 کام ہاتھ میں لئے جن میں سے اب تک 1313 کام مکمل کئے جا چکے ہیں جبکہ باقی ماندہ 6046 کام تکمیل کے مراحل سے گذر رہے ہیں ۔ عبدالحق نے ضلع میں صفائی ستھرائی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سوچھ بھارت مشن کو موثر ڈھنگ سے عملایا جانا چاہئیے تا کہ اس سال اکتوبر مہینے تک ریاست کو کھلے میں رفع حاجت بشری سے پاک کیا جا سکے ۔ میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر اودھمپور رویندر کمار ، ڈائریکٹر رورل سینی ٹیشن نذیر احمد شیخ کے علاوہ کئی دیگر افسران نے بھی شرکت کی ۔ اس موقعہ پر ضلع میں مختلف سیکٹروں کے تحت حصولیابیوں کا خاکہ پیش کیا گیا ۔ اس سے پہلے وزیر نے محکمہ کی ایک فوٹو نمائش کا بھی افتتاح کیا ۔