ریاست میں 5551 پی او ایس مشینیں چالو :ذوالفقار غذائی اجناس مختص کرنے اور اس کی فروخت پی او ایس کے ذریعے کرنے کی ہدایت کی

اڑان نیوز
جموں//خوراک ، شہری رسدات و امور صارفین اور قبائلی امور کے وزیر چودھری ذوالفقار علی نے ایف سی ایس اینڈ سی اے محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ تمام راشن ڈیپوئوں پر غذائی اجناس کی فروخت اور اس سے مختص کرانے کا کام پی او ایس مشینوں کے ذریعے کرانے کی ہدایت دی تاکہ عوامی تقسیم کاری نظام میں مزید شفافیت اور جواب دہی لائی جاسکے ۔وزیر نے مزید کہا کہ راشن ڈیپوئوں پر روایتی کنڈوں پر پابندی لگائی جانی چاہیئے اور اس کے بدلے جدید الیکٹرانک ترازوئوں کو برئوئے کا ر لایا جانا چاہیئے ۔وزیر نے یہ ہدایت ریاست میں ای پی ڈی ایس نظام کی عمل آوری کا ایک میٹنگ کے جائزہ لینے کے دوران دی۔میٹنگ میں ایڈیشنل سیکرٹری ایف سی ایس اینڈ سی اے جگل کشور آنند کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی موجود تھے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ بارہمولہ ، لیہہ اور کرگل اضلاع کو چھوڑ کر 19اضلاع میں پی او ایس مشینیں نصب کی جاچکی ہیں ۔انہوں نے افسروں سے کہا کہ وہ باقی ماندہ اضلاع میں اس مہینے کی 20تاریخ تک پی او ایس مشینیں نصب کریں۔وزیر نے کہا کہ راشن ڈیپوئوں میں 5624 پی او ایس مشینیں لگائی گئی ہیں جن میں سے 5551مشینیں کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا ای پی ڈی ایس کے مختلف مدوں کے تحت5 4.4کروڑ روپے واگذار کئے جاچکے ہیں۔تفصیلات دیتے ہوئے وزیر کو بتایا گیا کہ راجوری میں 380، گاندربل303، سانبہ میں 128، بڈگام 374 ، سرینگر میں 481، ادھمپور میں 183 ، کٹھوعہ میں 273 ، ریاسی میں 193، پونچھ میں 191، بانڈی پورہ میں 166، اننت ناگ میں 494،کولگام میں285، ڈوڈہ میں 293،کشتواڑ میں 173، رام بن میں 159، کپواڑہ میں 371 ، شوپیاں میں 157 ، پلوامہ 328اور جموں میں 831پی او ایس مشینیں نصب کی جاچکی ہیں۔وزیر نے سپلائی چین نظام کی عمل آوری کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت دی کہ راشن کی الوکیشن اور اس کا عبورومرور سپلائی چین منیجمنٹ نظام کے تحت یقینی بنایا جانا چاہیئے۔انہوں نے ہدایت دی کہ محکمہ کے ملازمین کے لئے ایک خصوصی تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جانا چاہیئے اور اس مقصد کے لئے 12لاکھ روپے واگزار کئے جاچکے ہیں۔ذوالفقار علی نے کہا کہ تمام اضلاع میں ای پی ڈی ایس ٹاسک فورس تشکیل دیا جاچکا ہے ۔انہوں نے مستحقین کو 12 ڈیجٹ کنزیومر کوڈ دینے کی بھی ہدایت دی اور کہا کہ ای پی ڈی ایس پروجیکٹ کی عمل آوری پر نظر گزر رکھی جانی چاہیئے۔انہوں نے ریاست کے تمام ضلع گوداموں اور دفاتر میں بائیو میٹرک حاضری نظام کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی ۔ذوالفقار علی نے کہاکہ حکومت نے موجودہ راشن کارڈوں کی مدت دسمبر 2019تک بڑھا دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس ماہ کے آخر تک سو فیصد صارفین میں راشن کارڈ تقسیم کئے جانے چاہئیں۔