شاستری نگر میں تجدید شدہ پبلک پارک کا افتتاح

جموں//قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا نے آج شاستری نگر میں لال بہادر شاستری میموریل پارک کا افتتاح کیا ۔ اس پارک کا تجدید نو کام حال ہی میں مکمل کیا گیا ۔ سپیکر کے ہمراہ ایم ایل سی وکرم رندھاوا کے علاوہ کئی دیگر اعلیٰ افسران بھی تھے ۔ سپیکر موصوف نے اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوامی نوعیت کے مقامات کو بڑھاوا دینے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے کی وعدہ بند ہے ۔ اس موقعہ پر وکرم رندھاوا نے پبلک پارکوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ سماج کے تمام طبقوں کو ان پارکوں کو تحفظ دینے میں اپنا رول ادا کرنا چاہئیے ۔ اس دوران ایک عوامی وفد نے سپیکر کے سامنے اپنے مطالبات رکھے جن میں ایک اوپن جم قایم کرنے اور پارک میں آرائشی پودے لگانے کا معاملہ بھی شامل تھا ۔ اس سے پہلے سپیکر نے چھنی ہمت کا دورہ کر کے وہاں ترقیاتی کاموں کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے افسروں پر زور دیا کہ وہ تعمیراتی کاموں میں سرعت لائیں تا کہ لوگوں کے مسائل کم کئے جا سکیں ۔