ہائی ڈینسٹی پلانٹیشن پروگرام بشارت بخاری نے پر عمل درآمد کا جائزہ لیا

اڑان نیوز
جموں//بیرونی درآمد پر انحصار کو کم کرنے کے سلسلے میں باغبانی کے وزیر بشارت بخاری نے محکمہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ ریاست کے مختلف علاقوں میں کوالٹی روٹس سٹاک ڈیولپمنٹ کیلئے پانچ ہائی ڈینسٹی ایپل نرسریوں کا قیام عمل میں لائے۔وزیر موصوف نے ان باتوں کا اظہار ہائی ڈینسٹی پلانٹیشن پروگرام پر جاری عمل درآمد کا جائیزہ لینے کے دوران کیا۔میٹنگ میں وائس چئیرپرسن سٹیٹ ہارٹی کلچر ڈیولپمنٹ بورڈ عبدالسلام ریشی، سیکرٹری باغبانی منظور احمد لون، ڈائریکٹر ہارٹی کلچر جموں انو رادھا گپتا،ڈائریکٹر ہارٹی کلچر کشمیر محمد رمضان میر، ڈائریکٹر ہارٹی کلچر پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ منظور احمد قادری، ڈائریکٹر ریسرچ سکاسٹ( کے) پروفیسر ایم وائی زرگر، ڈائریکٹر فائنانس ہارٹی کلچر پی ایس رکوال، ڈائریکٹر لاء انفورسمنٹ سشیل ساہنی کے علاوہ دیگر سنئیر افسران میٹنگ میں موجود تھے۔پروگرام پر جاری پیش رفت کا جائیزہ لیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ میوؤں کے پودوں کی پیداوار بڑھانے اور متعلقین کو با اختیار بنانا اس پروگرام کا مقصد ہے۔وزیر نے کہا کہ محکمہ اگلے چند برسوں کے اندر سیبوں کے روٹ سٹاک کو درآمد کرنے کے عمل میں کمی لانے جارہا ہے جس کی بدولت مالی وسائل کو بچانے میں مدد ملے گی۔وزیر نے جے اینڈ کے بنک کو ہدایت دی کہ وہ ہائی ڈینسٹی پلانٹیشن کے معاملات کو سبسڈی فراہم کرنے میں سرعت لائے تا کہ متعلقین کو فائدہ مل سکے۔