پنچاری اور ٹکری پرائمری ہیلتھ سینٹروں … وزیر مملکت اجے نندا کی صدارت میں روگی کلیان سمتی میٹنگ

اڑان نیوز
اودھم پور//خزانہ و منصوبہ بندی کے وزیر مملکت اجے نندہ جو روگی کلیان سمتی کے چئیرمین بھی ہیں، نے ڈاک بنگلہ اود ہم پور میں بلاک پنچیری اور ٹکری کے پرائمری ہیلتھ سینٹروں کی روگی کلیان سمتی کی گورننگ باڈی کی میٹنگ کی صدارت کی۔ وزیر نے بلاک پنچیری کے پرائمری ہیلتھ سینٹر کی مالی حالت کا جائزہ لیا اور ہسپتال انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کو اعلیٰ ترجیحات میں شامل رکھیں۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ انتظامیہ غریب اور نادار لوگوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے۔وزیر نے ہسپتال میں صحت و صفائی کو بنائے رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ہسپتال کے بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنے اور پرائمری ہیلتھ سینٹر میں بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔میٹنگ کے دوران پرائمری ہیلتھ سینٹر کے ترقیاتی کاموں اور بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنے کے بارے میں کئی معاملات زیر غور لائے گئے۔اس سے قبل ڈپٹی سی ایم او اودہمپور نے ترقیاتی کاموں سے متعقل تفصیل پیش کی۔